ڈاکٹر بونتھو کوٹیا اُردو یونیورسٹی اساتذہ انجمن کے صدر منتخب
ڈاکٹر بونتھو کوٹیا اُردو یونیورسٹی اساتذہ انجمن کے صدر منتخب
PressRelease
ڈاکٹر بونتھو کوٹیا اُردو یونیورسٹی اساتذہ انجمن کے صدر منتخب
حیدرآباد، 8 اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اساتذہ کی انجمن (مانوٹا) کے تمام عہدیداروں کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔ پروفیسر نثار احمد آئی ملا، صدر نشین انتخابات کمیٹی کے بموجب 7 اکتوبر کو جاری کردہ نتائج کے مطابق ڈاکٹر بونتھو کوٹیا ، اسسٹنٹ پروفیسر سی ایس و آئی ٹی، صدر؛ ڈاکٹر سیّد محمود کاظمی ، ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ ترجمہ ، نائب صدر؛جناب محمد فصیح الدین ، اسسٹنٹ پروفیسر ، پالی ٹیکنک ، جنرل سیکریٹری؛ جناب سیدعلوی کے ، اسسٹنٹ پروفیسر مینجمنٹ، جوائنٹ سیکریٹری (آرگنائزنگ) ؛ ڈاکٹر کہکشاں لطیف، اسسٹنٹ پروفیسر ، شعبہ ترجمہ، جوائنٹ سیکریٹری (پبلسٹی) اور ڈاکٹر سید محمد فضل الحق، اسسٹنٹ پروفیسر، پالی ٹیکنک ، خازِن منتخب ہوئے۔
پروفیسر سید عین الحسن ، وائس چانسلر ؛ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ، پرو وائس چانسلر اور پروفیسر صدیقی محمد محمود ، رجسٹرار انچارج نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پروفیسر افروز عالم ان انتخابات کے مبصر تھے۔ مانوٹا انتخابات کمیٹی کے دیگر اراکین میں ڈاکٹر ایس مقبول احمد ، ڈاکٹر ایچ علیم باشا شامل ہیں۔ ڈاکٹر وقار النساءاور ڈاکٹر پی شرت چندر، کو آپٹڈ ممبر تھے۔ جناب محمد فرحت اللہ تکنیکی معاون تھے۔