Submitted by MSQURESHI on Tue, 10/12/2021 - 11:23
اردو یونیورسٹی میں مفت کووڈ ٹیکہ اندازی مہم کا کامیاب انعقاد PressRelease

مانو میں مولانا آزاد پر تحریری مقابلے
 حیدرآباد، 11 اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یومِ آزاد تقاریب کے سلسلے میں قومی سطح پر تحریری مقابلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ سہ لسانی مقابلوں کا عنوان ”مولانا ابوالکلام آزاد کے سیاسی و سماجی تصورات“ ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 اکتوبر ہے جبکہ مضمون 28 اکتوبر تک مضمون داخل کیا جاسکتا ہے۔ 11 نومبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ رجسٹریشن کے لیے لنک https://docs.google.com/forms/d/1mWa3XDynl7UXQJbzgpw-GmSi6vrUH8ltVpE-Y7-WlWY/viewform?edit_requested=true پر لاگ ان کریں۔ اردو زبان میں مضمون ای میل urduessay@manuu.edu.in پر بھیجا جاسکتا ہے، ہندی میں hindiessay@manuu.edu.in اور انگریزی کے لیے englishessay@manuu.edu.in پر بھیجا جاسکتا ہے۔
ہر زبان کے تین بہترین مضامین کو انعام دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ حصہ لینے والے طلبہ کو ای سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔ مزید تفصیلات 9849253580, 9540664266, 9818761017 اور 9335595659 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

 

اردو یونیورسٹی میں مفت کووڈ ٹیکہ اندازی مہم کا کامیاب انعقاد
 حیدرآباد، 11 اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں مفت ویکسی نیشن ڈرائیو کا کویڈ پینڈیمک مانیٹرنگ ٹاسک فورس اور ڈین بہبودی طلبہ کے زیر نگرانی 7 تا 9 اکتوبر یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر میں کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ ٹیکہ مہم کا افتتاح 7 اکتوبر کو پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے کیا۔ جملہ 1016 طلبہ اور اسٹاف عملہ اور ان کے متعلقین نے کیمپ سے استفادہ کیا۔ اس میں کنٹراکٹ ملازمین، یومیہ اجرت والے ملازمین ہاﺅس کیپنگ، سیکوریٹی اور آس پاس کے لوگ شامل تھے۔
طلبہ کے لیے مزید ضرورت محسوس ہوئی تو یونیورسٹی، ریاستی حکومت کے تعاون سے ایک اور ٹیکہ مہم کا انعقاد کرے گی۔ پروفیسر سید علیم اشرف جائسی، صدر نشین کمیٹی و ڈین بہبودی ¿ طلبہ نے ضلع رنگا ریڈی کے متعلقہ افسران ، حکومت تلنگانہ اور جناب پانڈو یادو، ہیلتھ انسپکٹر شری لنگم پلی، ہیلتھ یونٹ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شیخ الجامعہ، نائب شیخ الجامعہ اور رجسٹرار کے علاوہ میڈیکل آفیسر، ہیلتھ سنٹر کے اسٹاف اراکین ، ڈی ایس ڈبلیو کی ٹیم، کمیٹی ممبران اور ٹیکہ مہم میں رجسٹریشن کی ذمہ داری نبھانے والے اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا۔

MANUU Pr 11-10-2021.pdf