اُردو یونیورسٹی میں ویجلنس بیداری ہفتہ کا آغاز
حیدرآباد، 27 اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ویجلنس بیداری ہفتہ کا کل سے آغاز ہوا جو یکم نومبر تک جاری رہے گا۔ اس سال کا موضوع ”آزاد ہندوستان @ 75 : دیانتداری کے ساتھ خود انحصاری“ ہے۔ اس موقع پر پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے کانفرنس ہال، عمارت انتظامی میں اساتذہ اور عہدیداروں کو ویجلنس کا عہد دلایا۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے سدباب کے لیے ہر ایک کو اپنی جانب سے کاوشیں کرنی چاہئیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم ادارہ کی ہی نہیں بلکہ ذاتی زندگی میں بھی ایمانداری اور شفافیت پر توجہ دیں۔ ہر شخص اگر اس جانب توجہ دے توہمارا ملک دنیا کا سب سے بہترین ملک بن سکتا ہے۔
پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر نے اساتذہ اور عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے جرات مندانہ قدم اٹھائیں۔
پروفیسر ایم ونجا، ویجلنس آفیسر، مانو کے بموجب اس مہم کا اہتمام یونیورسٹی کے ویجلنس سیل اور نیشنل سروس اسکیم یونٹ ، مانو کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ سنٹرل ویجلنس کمیشن کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق کیمپس میں ویجلنس پر آن لائن پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں طلبہ کے لیے آن لائن مباحثے، عام معلومات کوئز کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر محمد فریاد، پروگرام کو آرڈینیٹر این ایس ایس نے انتظامات کی نگرانی کی۔ پروفیسر عزیز بانو، صدر شعبہ ¿ فارسی، جناب محمد فصیح الدین، ڈاکٹر حماد ہاشمی، ڈاکٹر عبدالقدوس، جناب پی حبیب اللہ، جناب شاہنواز قریشی اور جناب سید سرفراز علی موجود تھے۔
اردو یونیورسٹی، فاصلا تی تعلیم میں رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع
حیدرآباد، 27 اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم کے فالو آن کورسز انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے طلبہ کے لیے سال دوم اور سال آخر کی فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں 21 نومبر تک توسیع کی گئی ہے۔ ایسے طلبہ جو سال دوم یا سال آخر میں زیر تعلیم ہیں اور ابھی تک رجسٹریشن نہیں کیا ہے یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر رجسٹریشن اور فیس کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔
پروفیسر ابوالکلام، ڈائرکٹر نظامت کے بموجب یو جی، پی جی ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسز میں اسائنمنٹ (مفوضہ) داخل کرنے کی آخری تاریخ میں بھی 21نومبر تک توسیع ہوئی ہے۔ طلبہ لنک https://manuu.edu.in/dde/