Submitted by MSQURESHI on Mon, 11/01/2021 - 11:01
PRO Office Image دکن میں تاریخی آبرسانی نظام کے احیاءپر اردو یونیورسٹی میں سیمینار PressRelease

دکن میں تاریخی آبرسانی نظام کے احیاءپر اردو یونیورسٹی میں سیمینار


حیدرآباد، 30 اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور ایسوسی ایشن فار دی اسٹڈی آف پرشینیٹ سوسائٹیز (ASPS) یکمنومبر کو دوپہر 2 بجے ہارون خان شیروانی سنٹر فار دکن اسٹڈیز (ایچ کے سی ڈی ایس)، مانو میں ایک سیمینار ”دکن میں آبرسانی کے تاریخی نظام کا احیائ“ کا انعقاد کر رہے ہیں۔
اس موضوع پر سلسلہ وار سیمینار کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ دکن میں آبرسانی کے تاریخی نظام اور تکنیک کی اہمیت اورامکانی احیاءکا جائزہ لیا جائے۔
پروفیسر سلمیٰ احمد فاروقی، ایچ کے سی ڈی ایس، کوآرڈینیٹر سمینار کے بموجب پروگرام کی صدارت پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، مانو کریں گے ۔ جناب اروند کمار، آئی اے ایس، اسپیشل چیف سکریٹری، میونسپل ایڈمنسٹریشن اینڈ اربن ڈیولپمنٹ (MA&UD)، حکومت تلنگانہ و ڈائرکٹر جنرل، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن مینجمنٹ (NIUM) مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ پروفیسر سنجے سبودھ، شعبہ تاریخ، یونیورسٹی آف حیدرآباد؛ محترمہ کلپنا رمیش، کنزرویشنسٹ؛ محترمہ وسنتا سوبھا تورگا، کنزرویشن آرکٹیکٹ بھی خطاب کریں گے۔ جناب سجاد شاہد، کنزرویشن کنسلٹنٹ اور شریک کنوینر INTACH ماہرانہ رائے پیش کریں گے اور پروفیسر شکیل احمد، ایمریٹس سائنٹسٹ اور پروفیسر (AcSIR)، CSIR-National Geophysical Research Institute کے اختتامی کلمات ہوں گے۔
ڈاکٹر اے سبھاش، اسسٹنٹ پروفیسر، ایچ کے سی ڈی ایس سیمینار کے شریک کورآڈنیٹرس ہیں۔