اردو یونیورسٹی میں یوم آزاد تقاریب کا 3نومبر سے آغاز
PressRelease
اردو یونیورسٹی میں یوم آزاد تقاریب کا 3نومبر سے آغاز
حیدرآباد، 31 اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یوم آزاد تقاریب 2021 کا 3 تا 11 نومبراہتمام کیا جارہا ہے۔ افتتاحی اجلاس 3 نومبر کو 10 بجے دن مانو ماڈل اسکول، فلک نما میں منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر کفیل احمداس کے کورآرڈینیٹر ہیں۔ پروگرام کی صدارت پروفیسر سید عین الحسن ، وائس چانسلر کریں گے۔ جبکہ یومِ آزاد یادگاری خطبہ ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں 11 نومبر کو 11 بجے دن منعقد ہوگا۔ اس کے کوآرڈینیٹر جناب احمد خان ہیں۔ 10 نومبر کو 12 بجے دوپہر پروفیسر سید عین الحسن، انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کی ڈیجیٹل پیش رفت کا افتتاح کریں گے اور پریس کانفرنس کو مخاطب کریں گے۔ اس موقع پر پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر؛ پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج؛ جناب رضوان احمد، ڈائرکٹر آئی ایم سی اور جناب عابد عبدالواسع، پبلک ریلیشنز آفیسر بھی موجود ہوں گے۔ دیگر پروگراموں میں 3 نومبر کو3 بجے دن بیت بازی سمینار ہال، مرکزمطالعاتِ اردو ثقافت (آن لائن ) منعقد ہوگی۔ ڈاکٹر محمد امتیاز عالم کوآرڈینیٹر ہیں۔ تحریری مقابلے آن لائن ہوں گے۔ جن کے نتائج 11 نومبر کو جاری کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر محمد اطہر حسین اس کے کوآرڈینیٹر ہیں۔5 نومبر کو 11بجے دن کوئز مقابلہ مرکزمطالعاتِ اردو ثقافت، سمینار ہال / آن لائن ، ڈاکٹرجرار احمد ، کوآرڈینیٹر ؛ 3 بجے دن مولانا آزاد پر فلم اسکریننگ آئی ایم سی پریویو تھئیٹر(آن لائن/آف لائن)، کوآرڈینیٹر جناب رضوان احمد ہیں۔ 7 نومبر کو 11 بجے دن اسٹاف کے بچوں کے ثقافتی مقابلے مرکزمطالعاتِ اردو ثقافت، سمینار ہال (آن لائن) ، ڈاکٹر محمد یوسف خان اور ڈاکٹر ظفر احمد اس کے کوآرڈینیٹرس ہیں۔ 8 نومبرکو آزاد واک(آف لائن)کا میڈیا سنٹر تا مین گیٹ 3.00بجے دن اہتمام کیا جائے گا۔ پروفیسر محمد فریاد اس کے کوآرڈینیٹر ہیں۔ شام 6 بجے داستان گوئی (آن لائن/آف لائن) کاڈی ڈی ای/آئی ایم سی آڈیٹوریم میں اہتمام کیا جارہا ہے۔ جناب معراج احمد کوآرڈینیٹر ہیں۔ 9 نومبرکو 11 بجے دن سمپوزیم آئی ایم سی (آن لائن) میںمنعقد ہوگا، ڈاکٹر آمنہ تحسین کوآرڈینیٹر ہیں۔ 3 بجے دن مباحثہ مرکزمطالعاتِ اردو ثقافت، سمینار ہال(آن لائن) منعقد ہوگا۔ پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی کوآرڈینیٹر ہیں۔ 10 نومبر کو 11 بجے دن یونیورسٹیہیلتھ سنٹرمیں خون کا عطیہ کیمپ منعقد ہوگا۔ پروفیسر محمد فریاد کوآرڈینیٹر ہیں۔ 10 نومبر 11 بجے دن غزل سرائی پروگرام آئی ایم سی اسٹوڈیو (آن لائن) منعقد ہوگا۔ ڈاکٹرثمینہ کوثر اور ڈاکٹر مظفر حسین خان کوآرڈینیٹرس ہیں۔ یوم آزاد تقاریب کے سرپرستِ اعلیٰ پروفیسرسید عین الحسن ، وائس چانسلر؛ سرپرست،پروفیسرایس ایم رحمت اللہ ، پرو وائس چانسلر؛ صدر نشیں پروفیسرصدیقی محمد محمود، ڈائرکٹر، مرکزمطالعاتِ اردو ثقافت اور کنوینر ڈاکٹر احمد خان، اسوسی ایٹ پروفیسر، مرکز مطالعاتِ اردو ثقافت ہیں۔ یونیورسٹی کے آف کیمپس مراکز میں بھی آن لائن/آف لائن طرز پر یوم آزاد تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ کیمپس کے پروگراموں میں شرکت کے خواہش مند طلبہ متعلقہ کوآرڈنیٹرس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔