Submitted by MSQURESHI on Fri, 11/05/2021 - 17:17
مانو میں آن لائن کوئز اور بیت بازی مقابلوں کا انعقاد PressRelease

مانو میں آن لائن کوئز اور بیت بازی مقابلوں کا انعقاد

Hyderabad:

Maulana Azad National Urdu University today organized final round of  quiz competition, online through Google meet, as part of the Azad day celebrations. It was an individual event with three rounds which covered the basic knowledge of students. 

According to the Dr Jarrar Ahmad, Coordinator-Quiz, 10 Students from different streams have participated in the final round. 82 students have qualified in the preliminary round held on 3rd November. Top three students were declared as winners. Sadiq Husain from Diploma in  civil Engineering got the first prize, Mohammad Haris, PhD History got the 2nd Position and Md Ehteshamul Haq from M.Ed got the  3rd Position.

The Chairperson, Prof. Siddiqui Mohd Mahmood and convenor Dr Ahmad khan graced the occasion. The organising committee members Dr Talha Farhan, Dr V.Sumi, Mr. Jahangir Alam, Mrs Saba Khatoon, Mr Ashraf Nawaz, Mr Ghufran Barkati, Dr Shaista Parvin, Dr Shaikh Ehteshamuddin, Mr Habeeb Ahmad and Mr Zubair Ahmed were also present.

Meanwhile, the Film on Maulana Azad “Naqsh-e-Azad’ was screened in IMC Preview Theatre. Mr. Rizwan Ahamd was the coordinator.

Earlier, Bait Bazi (Poetic Antakshri Competition) was organized online on 3rd November. According to Mr. Imtiyaz Alam, Coordinator - Bait Bazi,  Abdul Rehman, Department of Education and Training was declared winner. Mohammad Shibli Azad, Department of Urdu and Aziz Anwar, Department of Islamic Studies, both got second prize whereas Nematullah got third prize. Abdul Rehman (Quality of couplets) and Aziz Anwar (Style of presentation) won special prizes. Mohammad Akmal, Department of Journalism & Mass Communication and Samia got consolation prizes. 

Prof. Farooq Bakhshi, Department of Urdu and Dr. Mahmood Kazmi, Associate Professor, Department of Translation Studies were the judges of the competition. Dr. Bibi Raza Khatoon, Assistant Professor, Department of Urdu convened the programme. Members of the committee- Mohammad Atif and Mohammad Hashmat were also present.

مانو میں آن لائن کوئز اور بیت بازی مقابلوں کا انعقاد
حیدرآباد، 5نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یومِ آزاد تقاریب 2021ءکے ضمن میں کوئز مقابلوں کا آج انعقاد عمل میں آیا۔ فائنل راو ¿نڈ میں 10 طلبہ کا انتخاب ہوا ۔ مقابلہ گوگل میٹ کے ذریعہ آن لائن منعقد ہوا۔ انفرادی طور پر طلبہ سے براہ راست سوالات پوچھے گئے۔ ڈاکٹر جرار احمد، اسسٹنٹ پروفیسر و کوآرڈینیٹر کے بموجب سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے 3 طلبہ کو فاتح قرار دیا گیا جن میں ڈپلومہ ان سول انجینئرنگ کے طالب علم صادق حسین نے اول پوزیشن حاصل کی، تاریخ کے پی ایچ ڈی اسکالر محمد حارث دوسری پوزیشن پر رہے جب کہ تیسری پوزیشن ایم ایڈ کے طالب علم محمد احتشام الحق نے اپنے نام کی۔ اس موقع پر کوئز کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر طلحہ فرحان، ڈاکٹر وی ایس سومی، جناب جہانگیر عالم، محترمہ صبا خاتون، جناب اشرف نواز، جناب غفران برکاتی، ڈاکٹر شائستہ پروین، ڈاکٹر شیخ احتشام الدین، جناب حبیب احمد اور جناب زبیر احمد ودیگر موجود رہے۔ یونیورسٹی کے انچارج رجسٹرار اور صدر نشین یوم آزاد تقاریب پروفیسر صدیقی محمد محمود و کنوینر ڈاکٹر احمد خان، کمیٹی کے اراکین اور شرکاءکی حوصلہ افزائی کے لیے اس مقابلہ میں شرکت کی اور مقابلہ کی کارروائی کو سراہا ساتھ ہی انہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ اس مقابلہ میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو انعامات اور تمام شرکاءکو ای سرٹیفکیٹ 11 نومبر کو دیئے جائیں گے۔ آج ہی مولانا آزاد پر فلم ”نقشِ آزاد“ کی پرویو تھیئٹر، میڈیا سنٹر میں اسکریننگ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جناب رضوان احمد، کوآرڈینیٹر تھے۔
یوم آزاد تقاریب کے تحت 3 نومبر کو آن لائن بیت بازی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ جس میں مختلف شعبوں کے طلباءو طالبات نے حصہ لیا۔ پروفیسر فاروق بخشی، شعبہ ¿ اردو اور ڈاکٹر محمود کاظمی، اسوسیئٹ پروفیسر شعبہ ¿ مطالعاتِ ترجمہ نے ججس کے فرائض انجام دیئے۔ ڈاکٹر امتیاز عالم ، کوآرڈینیٹر بیت بازی بموجب عبدالرحمن، شعبہ ¿ تعلیم و تربیت کو انعام اول کا مستحق قرار دیا گیا۔ محمد شبلی آزاد، شعبہ اردو اور عزیز انور شعبہ ¿ اسلامیات نے مشترکہ طور پر انعامِ دوم حاصل کیا جبکہ نعمت اللہ کو انعام سوم ملا۔ معیاری اشعار پڑھنے کے لیے عبدالرحمن کو اور عزیز انور کو بہترین اندازِ پیشکش کے لیے خصوصی انعامات دیئے گئے۔ علاوہ ازیں محمد اکمل، شعبہ ¿ صحافت و الکٹرانک میڈیا اور سمیہ کو ترغیبی انعامات دیئے گئے۔ محمد عاطف اور محمد حشمت نے کمیٹی کے اراکین کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیئے۔ اس پروگرام کی نظامت ڈاکٹر بی بی رضا خاتون، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ اردو نے کی۔ دریں اثناءیومِ آزاد تقاریب کے تحت آج کوئز مقابلہ اور مولانا آزاد پر فلم کی پیشکش منعقد ہوئے۔