
مانو میں اسٹاف کے بچوں کا ثقافتی پروگرام
حیدرآباد، 6 نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یومِ آزاد تقاریب جاری ہیں۔ 3 تا 11 نومبر تک چلنے والے ان پروگراموں میں 7 نومبر کو ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں اسٹاف کے بچوں کے ثقافتی پروگرامس منعقد کیے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان، کو آرڈینیٹر کے بموجب ثقافتی مقابلوں میں نظمیں، ڈرائنگ/ پینٹنگ، تقریری مقابلے، اختراعی تصور کی پیشکش شامل ہے۔ ڈاکٹر ظفر احمد (گلزار) بھی اس کے کوآرڈینیٹر ہیں۔