Submitted by MSQURESHI on Fri, 11/12/2021 - 17:20
اردو یونیورسٹی میں مولانا آزاد پر قومی مضمون نویسی کا کامیاب انعقاد PressRelease

اردو یونیورسٹی میں مولانا آزاد پر قومی مضمون نویسی کا کامیاب انعقاد
حیدرآباد، 12 نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام یوم آزاد تقاریب کے سلسلہ میں آن لائن قومی مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مضمون کا موضوع ”مولانا ابوالکلام آزاد کے سیاسی اور سماجی افکار“ تھا۔ جس میں 640 طلبہ نے حصہ لیا۔ ان میں 299 طالب علم اور 341 طالبات تھے۔ مقابلے میں انڈر گریجویٹ کے 347 طلبہ ، پوسٹ گریجویٹ کے 137 اور 32 ریسرچ اسکالرز نے حصہ لیا۔ اس مقابلے میں 60 جسمانی معذور طلبہ نے بھی حصہ لیا۔یہ مقابلہ تین زبانوں (اردو، ہندی، انگریزی) میں منعقد ہوا۔سب سے زیادہ شرکاء336 اردو زبان میں رجسٹرڈ ہو ئے جبکہ انگریزی اور ہندی میں حصہ لینے والوں کی تعداد بالترتیب 207 اور 97 رہی۔ ہر زبان کے تین سرِ فہرست طلباءکو انعامات سے نوازا جائے گا۔
اردو زبان میں ابو سفیان (دارالعلوم ندوة العلمائ)، اسمائ(مانو) اور محمد شفیع اللہ (شاداب کالج آف دنگرپورہ) نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ ہندی زبان میں مانو کی ڈی ایل ایڈ کی طالبہ شاذیہ فاطمی نے مضمون نویسی کے اس مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بی اے کی طالبہ فضا انجم (FAAG PG کالج) اور مانو کے طالب علم محمد نفیس عالم (ایم بی اے) نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انگریزی زبان میں مضمون نویسی کے مقابلے میں مانو کی طالبہ بشریٰ فاطمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ایس ایس جین سبودھ پی جی کالج، جئے پور کے طالب علم ابھیشیک چودھری اور اناملائی یونیورسٹی کے طالب علم محمد صامت اللہ انصاری نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
انعام یافتگان کے ناموں کو قطعیت دینے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اطہر حسین، کوآرڈینیٹر مضمون نویسی نے بتایا کہ مقابلے میں تمام شرکاءنے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں عظیم مجاہد آزادی اور ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے افکار پر روشنی ڈالتے ہوئے مولانا آزاد کا قول دہرایا ” ٹھوکریں ان کو لگتی ہیں جو چلتے ہیں۔ جو پاﺅں توڑ کر بیٹھ جاتے ہیں، وہ کبھی ٹھوکر نہیں کھاتے۔ “ مقابلے کے نتائج کا اعلان 11 نومبر قومی یومِ تعلیم کے موقع پر یادگاری خطبہ کے موقع پر کیا گیا۔
ہر زبان میں پہلا، دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کرنے والے تمام طلبہ کو انعامات سے نوازا جائے گا اور تمام شرکاءکو ای سرٹیفیکیٹ دیئے جائیں گے۔ مقابلے کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اطہر حسین اور آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر اشونی،جناب مصباح الانظر، ڈاکٹر بی ایل مینا،ڈاکٹر سہید میو، ڈاکٹر محمد اکبر، ڈاکٹر شائستہ پروین، رابعہ اسماعیل، محترمہ فردوس، محترمہ تبسم ،جناب اشرف نواز،جناب جہانگیر عالم، ڈاکٹر عبدالباسط انصاری اور ڈاکٹر احتشام الدین کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔

 

 

مانو آئی ٹی آئی حیدرآباد کے کے طلبہ میں تقسیم اسناد
حیدرآباد، 12 نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (حیدرآباد) میں 9 نومبر 2021 کو 2018-20 بیچ کے کامیاب طلبہ کے لیے تقسیم اسناد کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
مہمان خصوصی پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو اپنی ہنرمندی پر فخر کرنا چاہیے۔ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل آئی ٹی آئی نے مختصر رپورٹ پیش کی اور وبا کے دوران انسٹرکٹرز اور طلبہ کی محنت کی ستائش کی۔جناب محمد عامر، ٹریننگ آفیسر اور جناب عبدالقدیر، انسٹرکٹر الیکٹریشن نے امتحان کے طریقہ کار اور نتائج پر رپورٹ پیش کی۔ محترمہ عاصمہ محمدی، انسٹرکٹر آر اینڈ اے سی نے کاروائی چلائی کی اور جناب عاصم احمد خان، انسٹرکٹر نے شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں آئی ٹی آئی اراکین اسٹاف اور طلبہ موجود تھے۔

--