Submitted by MSQURESHI on Thu, 12/02/2021 - 09:51
اسٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورشپ پر مانو میں بین الاقوامی ویبنار PressRelease
اسٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورشپ پر مانو میں بین الاقوامی ویبنار
حیدرآباد، یکم دسمبر (پریس نوٹ) شعبہ مینجمنٹ و کامرس، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام کل ایک روزہ بین الاقوامی ویبنار ”اسٹارٹ اپس اینڈ انٹرپرینیورشپ: لیٹس میک اِٹ پاسیبل“ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس میں زائد از 1050 طلبا نے آن لائن شرکت کی۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر نے ابتدائی کلمات میں اس بات پر زور دیا کہ جو لوگ بڑے پیمانے پر کاروبار کر رہے ہیں اور جو ایسا کاروبار کرنا چاہتے ہیں، انہیں ماہرین کے انتظامی اصولوں اور فلسفہ کو پڑھنا اور ان پر عمل کرنا چاہیے۔اس سے انہیں کاروبار میں کامیابی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
پروفیسر سنیم فاطمہ، ڈین اسکول آف کامرس اینڈ بزنس مینجمنٹ نے کاروباری افراد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر رضاءاللہ خان، صدر شعبہ نے ویبنار کے انعقاد کے اغراض و مقاصد اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر وشوناتھ کوکونڈا، تاجر و بزنس کنسلٹنٹ ، یو کے؛ جناب ایس حمید الدین، المہراج اڈھیسوس اینڈ کیمِکلس ایل ایل سی، دبئی؛ کرنل انیل کمار پوکھریال (ریٹائرڈ) سی ای او، ایم ای پی ایس سی؛ جناب سید افسر، ہیڈ، بزنس ڈیولپمنٹ، اے آئی ایم اے؛ ڈاکٹر پی سائی رام ریڈی، شریک بانی اربن کسان، جناب پرکاش پلانی، بانی و سی ٹی او، بی سی ایس پرائیویٹ لمیٹڈ، نیدرلینڈ نے انٹرپرینیورس کے لیے مفید معلومات فراہم کیں اور انہیں درپیش چیلنجس اور مسائل پر گفتگو کی۔ پروگرام کے بعد سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا۔ ڈاکٹر شیخ قمر الدین، آرگنائزنگ سکریٹری ویبنار نے خیر مقدم کیا اور شکریہ ادا کیا۔ شعبہ کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔
 
شعبۂ عربی، مانو میں لائبریری کی اہمیت پر ڈاکٹر اختر پرویز کا توسیعی لیکچر
حیدرآباد، یکم دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی سید حامد سنٹرل لائبریری بہت ہی قیمتی خزانہ ہے ،جس میں اردو، عربی، فارسی، ہندی، مینجمنٹ، سوشل سائنسز اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی بڑی تعداد میں کتابیں موجود ہیں۔ لائبریری بہت سے آن لائن جرنلس اور میگزینس کی خریدار ہے، جن سے یونیورسٹی کے طلباءو طالبات کو استفادہ کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر اختر پرویز، لائبریرین، سید حامد سنٹرل لائبریری نے کل توسیعی خطبہ دیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ شعبہ عربی کے زیر اہتمام، ”مانو سنٹرل لائبریری کا تعارف“ کے موضوع پر اس لیکچر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر اختر پرویز نے لائبریری سے استفادہ کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے آن لائن پورٹل کے ذریعے کتابوں تک رسائی کیسے کی جائے، ریسرچ پیپر میں حوالے دینے میں تکنیک کا استعمال کرنے کا صحیح طریقہ، اور حوالہ دینے میں ہونے والی دشواریوں کے ازالے جیسے اہم موضوعات کی طرف توجہ دلائی۔ ای - بکس اور ای ریسورسز پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر پرویز نے نیشنل ڈیجیٹل لائبریری آف انڈیا اور کئی دوسری اہم ویب سائٹس سے بھی طلباءو طالبات کو روشناس کرایا ۔ ڈاکٹر فیصل مصطفی اسسٹنٹ لائبریرین نے لائبریری کی آن لائن رسائی پر پاور پریزنٹیشن دیا تاکہ طلبہ کے لیے لائبریری سے استفادہ آسان ہو سکے۔ پروفیسر سید علیم اشرف جائسی، صدر شعبہ عربی، مانو نے مہمانان، اساتذہ شعبہ عربی، ریسرچ اسکالرز، اور تمام طلبا وطالبات کا شکریہ اداکیا ۔ اس پروگرام میں شعبہ عربی کے اساتذہ ڈاکٹر جاوید ندیم ندوی، ڈاکٹر ثمینہ کوثر تابش، ڈاکٹر مفتی محمد شرف عالم، ڈاکٹر طلحہ فرحان، ڈاکٹر آصف لئیق، ڈاکٹر شمس الدین کے علاوہ کافی تعداد میں ریسرچ اسکالرس اور بی اے وایم اے کے طلباءوطالبات نے شرکت کی۔ جلسے کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا۔ڈاکٹر محمد شاکر رضا مصباحی، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ¿ عربی نے خیر مقدم کیا اور ڈاکٹر اختر پرویز اور ڈاکٹر فیصل مصطفی کا تعارف پیش کیا۔ ایم اے عربی کے طالب علم عبد اللہ محی الدین کی تلاوت قران پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔