

حیدرآباد، 14 دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی) کی تیار کردہ ڈاکیومنٹری کو کل انڈیا انٹرنیشنل سائنس فلم فیسٹول (آئی آئی ایس ایف ایف) گوا میں تیسری بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل ہوا۔ آئی آئی ایف ایف 21- گوا کا وگیان پرسار، وزارتِ سائنس و ٹکنالوجی، حکومت ہند اور حکومت گوا کے اشتراک سے 10 تا 13 دسمبر 2021 انعقاد عمل میں آیا۔ اس فلم کو جناب ایم محمد غوث، پروڈکشن اسسٹنٹ، آئی ایم سی نے ڈائرکٹ کیا ہے۔ جناب محمد غیاث الدین، ٹیکنیکل اسسٹنٹ اس کے ایڈیٹر ہیں۔ دنیا بھر سے موصولہ 700 سے زائد ڈاکیومنٹری فلموں میں سے منتخب کیا گیا جس میں خود مانو کی جناب عبید اللہ ریحان کی فلم ”کچرے سے توانائی“ بھی شامل تھی۔ آئی ایم سی کی تیار کردہ فلموں کو مسلسل قومی اور بین الاقوامی فلم فیسٹولوں میں پذیرائی ہو رہی ہے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے ایوارڈ کے حصول پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور آئی ایم سی اور فلم کے ڈائرکٹر غوث کو مبارکبادی دی اور ان کی ستائش کی۔ جناب رضوان احمد، ڈائرکٹر آئی ایم سی نے کہاکہ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے کہ مرکز کو بین الاقوامی ایوارڈ حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئی ایم سی کو بین الاقوامی معیار کے ادارے کے طور پر منوانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ ایوارڈ یافتہ اس اردو ڈاکیومنٹری میں آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں حیاتیاتی فضلے سے حیاتیاتی کھاد کی تیاری کے متعلق تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
اُردو یونیورسٹی میں اساتذہ کے لیے 5 روزہ آن لائن ورکشاپ : پروفیسر رحمت اللہ
حیدرآباد، 14دسمبر (پریس نوٹ) مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ¿ اردو ذریعہ ¿ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام اساتذہ کے لیے شمولیاتی تعلیم(Inclusive Practices) پر 5 روزہ آن لائن ورکشاپ کا کل افتتاح ہوا۔ پروفیسرایس ایم رحمت اللہ، نائب شیخ الجا معہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ دستورِ ہند تمام شہریوں کی تر قی اور فلاح کے لیے شمولیاتی سماجی نظام پر زور دیتا ہے۔ دستور کے اس مقصد کو تعلیم کے ذریعہ ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ تعلیمی نظام میں بھی مختلف پس منظر اور استعداد رکھنے والے طلبہ کی تر بیت کے لئے اساتذہ کو شمولیاتی طرزِ تعلیم سے واقف ہو نا ضروری ہے۔ اس موقع پر پروفیسرمحمد عبدالسمیع صدیقی ،ڈائرکٹر مرکز نے آن لائن ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔جناب مصباح انظر،اسسٹنٹ پروفیسر،سی پی ڈی یو ایم ٹی نے افتتاحی اجلاس کی کار وائی چلائی جبکہ ڈاکٹرنوشاد حسین ،اسسٹنٹ پروفیسر ،شعبہ تعلیم و تربیت نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔ قبل ازیں،ڈاکٹر عبدالعلیم کی تلاوت قرآن سے افتتاحی اجلاس کا آغاز ہوا۔ پہلے تکنیکی اجلاس میں پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج نے ” شمو لیاتی تعلیم :تصور و اہمیت “کے عنوان پر سیر حاصل گفتگو کی۔
”افزائشِ نسل کا انتخاب، عورت کا بنیادی حق“
اردو یونیورسٹی میںقومی خواتین کمیشن کے اشتراک سے آج قومی ویبنار
حیدرآباد، 14 دسمبر (پریس نوٹ) مرکز برائے مطالعات نسواں، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور قومی خواتین کمیشن(این سی ڈبلیو)، نئی دہلی کے اشتراک سے ایک روزہ قومی وبینار بعنوان ”افزائش نسل کا انتخاب خواتین کا بنیادی حق ہی: صنفی نقطۂ نظر سے ایک ڈسکورس(کوویڈ ۔19 کے خصوصی حوالے سی)“ 15 دسمبر 2021 کو آئی ایم سی ، مانو میں صبح 10:30 بجے تا شام 5:30 منعقد ہوگا۔ پروفیسر شاہدہ ، ڈائرکٹر، مرکزکے بموجب ویبنار کے افتتاحی اجلاس کی صدارت پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر کریں گے۔ کلیدی خطبہ مہمانِ خصوصی محترمہ ریکھا شرما، صدر نشین، قومی خواتین کمیشن پیش کریں گی۔ افتتاحی اجلاس میں مہمان اعزازی کی حیثیت سے ڈاکٹر ممتا رگھویر اچھنتا، بانی ’تھارونی‘ اور ٹیکنیکل ڈائرکٹر ’بھروسہ‘ سنٹر، ریاستی پولیس تلنگانہ، حیدرآباد شرکت کررہی ہیں۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر، پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج اور پروفیسر فریدہ صدیقی، ڈین اسکول آف سوشیل سائنسس بھی خطاب کریں گے۔ قومی وبینار میں حصہ لینے والے دیگر ماہرین میں پروفیسر سنگھمترا آچاریہ، جے این یو، نئی دہلی؛ پروفیسر مالا رامناتھن، اچھوتا مینن سنٹر فار ہیلتھ سائنس اسٹڈیز ، سری چترا تیرونال انسٹیٹیوٹ فار میڈیکل سائنسس اینڈ ٹیکنالوجی، ترونتھاپورم؛ ڈاکٹر سواتی رانی، سی ای او، سیوا شکتی ہیلتھ کیر کنسلٹنسی، ممبئی اور ڈاکٹر وینا وسوانی، ڈائرکٹر، سنٹر فار ایتھکس، منگلور شامل ہیں۔ اس پروگرام کا آئی ایم سی کے یوٹیوب چینل پر راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔