
زیدعلوی کو مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی
حیدرآباد، 19 جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ مینجمنٹ وکامرس کے اسکالرزید علوی کے کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے مقالہ ”حقیقی قیادت اور فروخت کارکردگی : ہندوستان میں خارجی بینکوں کا ایک تجزیہ “ پروفیسرمحمد عبدالعظیم کی نگرانی میں مکمل کیا۔
جناب زیدعلوی نے ایم بی اے اور ایم فل کی ڈگری مانو، حیدرآباد سے ہی حاصل کی۔ انہوں نے مختلف قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں تحقیقی مقالے پیش کیے ہیں۔ وہ فی الحال یونیورسٹی کے شعبہ مینجمنٹ و کامرس میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر وابستہ ہیں۔