اُردو یونیورسٹی میں آج جشنِ یومِ جمہوریہ
حیدرآباد، 25جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں آزادی کے 75 سال کے یادگار کے طور پر آزادی کا امرت مہوتسو منایا جارہا ہے۔ اسی کے تحت حسبِ روایت جشنِ یومِ جمہوریہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر 26 جنوری کو صبح 9:20 بجے یونیورسٹی کیمپس میں ترنگا لہرائیں گے اور یوم جمہوریہ پیام دیں گے۔
پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج کے بموجب کویڈ 19 وباءکے پیش نظر سماجی دوری اور وزارتِ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کے مطابق تمام احتیاطی اقدامات کو ملحوظ رکھتے ہوئے تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ انسٹرکشنل میڈیا سنٹر پرچم کشائی اور وائس چانسلر کی تقریر کا یوٹیوب پر لائیو ٹیلی کاسٹ کرے گا۔ اسے میڈیا سنٹر کے یوٹیوب چیانل www.youtube.com/imcmanuu پر دیکھا جاسکتا ہے۔