Submitted by MSQURESHI on Thu, 02/17/2022 - 16:33
PRO Office Image ساہتیہ اکیڈیمی انعام یافتہ فکشن پر مصباح انظر کو پی ایچ ڈی PressRelease

ساہتیہ اکیڈیمی انعام یافتہ فکشن پر مصباح انظر کو پی ایچ ڈی
حیدرآباد، 17فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبۂ اردو کے اسکالر مصباح انظر ولد محمد نوازش حسین کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”ساہتیہ اکیڈیمی انعام یافتہ فکشن: ایک تجزیاتی مطالعہ“ ، پروفیسر محمد نسیم الدین فریس کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 31 جنوری 2022 کو منعقد ہوا تھا۔ واضح رہے کہ مصباح انظر یونیورسٹی کے مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعۂ تعلیم میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر برسرخدمت ہیں۔

 

 اُردو یونیورسٹی میں اساتذہ کے لیے لینگویج ڈیولپمنٹ پر آن لائن ورکشاپ
حیدرآباد، 17 فروری (پریس نوٹ) مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعۂ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام اساتذہ کے لیے لینگویج ڈیولپمنٹ (Language Development) پر 5 روزہ آن لائن ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لا یا جا رہا ہے۔ ورکشاپ 28 فروری تا 4مارچ 2022 کو منعقد ہو گا۔ اس ورکشاپ میں مختلف ماہرین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ ورکشاپ پروفیسر سید عین الحسن ،شیخ الجامعہ کی سر پرستی اور پروفیسرایس ایم رحمت اللہ ،نائب شیخ الجامعہ وپروفیسر شیخ اشتیاق احمد، رجسٹرار کی نگرانی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔اردو میڈیم اساتذہ اس لنک پر https://forms.gle/zVYSTSsYcraLPjaWA مفت رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ شرکا کو ای۔سر ٹیفیکٹ دیا جائے گا۔ دیگر شائقین آئی ایم سی ،مانو کے یو ٹیوب (IMC MANUU Youtube) چینل پر 3:00 تا 4:30 بجے ورکشاپ کے رواں اجلاسوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ورکشاپ سے متعلق دیگر تفصیلات کے لئے ڈاکٹر فرحت علی(7989263195) ، جناب اشرف نواز (9540664266)، اسسٹنٹ پروفیسرس،شعبہ ¿ تعلیم و تربیت،مانو سے رابطہ کر سکتے ہیں۔