
اردو یونیورسٹی میں ایم اے، بی کام فاصلاتی میں داخلے
جرنلزم اور ٹیچ انگلش جیسے ڈپلوما کورسز بھی دستیاب
حیدرآباد، 11 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن -22 2021میں فاصلاتی طریقہ تعلیم کے پروگراموں میں داخلے کے لیے آن لائن درخواستوں کے لیے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
ایم اے اردو اور بی کام کے علاوہ ڈپلوما ان (ٹیچ انگلش اور جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن) ؛ سرٹی فیکیٹ کورس (اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور فنکشنل انگلش) میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ آن لائن درخواست فارم داخل کرنے اور فیس ادائیگی کی آخری تاریخ 31مارچ 2022 مقرر ہے۔
جنوری 2022 سیشن کے لیے ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم ویب سائٹ manuu.edu.in/dde (داخلہ پورٹل manuuadmission.samarth.edu.in) پر دستیاب ہیں۔ مندرجہ بالا پروگرامس کے لیے درخواست فارم کو پراسپکٹس جنوری 2022 میں دیئے گئے رجسٹریشن فیس اور پروگرام فیس کے ساتھ آن لائن داخل کرنا ہوگا۔ امیدوار مزید تفصیلات کے لیے طلبہ رہبری یونٹ ہیلپ لائن 040-23008463 ، 23120600 (ایکسٹنشن 2207) اور 7793944799, 6005303261, 9891717026 سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مزید تفصیلات کے لیے طلبہ حیدرآباد ، نئی دہلی، کولکتہ، بنگلور، ممبئی، پٹنہ، دربھنگہ ، بھوپال، رانچی، امراوتی، سری نگر ، جموں، نوح (میوات) اور لکھنو ¿ میں واقع یونیورسٹی کے ریجنل / سب ریجنل سنٹرس سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں یا ویب سائٹ manuu.edu.in/dde ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
صنف اور ترقی پر مانو میں لیکچر کا انعقاد
حیدرآباد، 11 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ معاشیات اور شعبہ ¿ تعلیم نسواں کے اشتراک سے بین الاقوامی یومِ خواتین کے سلسلے میں چہارشنبہ کو ”صنف اور ترقی“ کے زیر عنوان آن لائن لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔
پروفیسر حلیمہ سعدیہ رضوی، شعبہ معاشیات، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی نے اپنے لیکچر میں صنفی ترقی کو درپیش مختلف مخصوص مسائل پر توجہ مرکوز کی اور صنفی ترقی کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر حلیمہ نے انسانی ترقی، پالیسی مداخلت، اداروں کے کردار، حکومت اور خواتین کو بااختیار بنانے میں معاون دیگر امور کے بشمول خواتین کی ترقی کے مختلف عوامل کا احاطہ کیا۔
اس موقع پر پروفیسر فریدہ صدیقی، ڈین، اسکول آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز و صدر، شعبہ معاشیات اور ڈاکٹر آمنہ تحسین، صدر، شعبہ تعلیم نسواں موجود تھیں۔
ڈاکٹر اعجاز عبداللہ، اسسٹنٹ پروفیسر، معاشیات، آرٹس اینڈ سائنس کالج، سیٹلائٹ کیمپس بڈگام، کشمیر نے خیرمقدم کیا، کاروائی چلائی اور شکریہ ادا کیا۔ بڑی تعداد میں مانو کے علاوہ دیگر اداروں کے اساتذہ، ریسرچ اسکالرس، طلبہ نے بھی لیکچر میں شرکت کی۔