Submitted by MSQURESHI on Mon, 04/18/2022 - 12:37
PRO Office Image مانو میں پیر کو اردو جاب میلہ PressRelease

 

مانو میں پیر کو اردو جاب میلہ
حیدرآباد، 16/ اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں پیر 18/ اپریل کو صبح 10تا 5 بجے شام تربیت و تعیناتی سیل، سی ایس ا ی اکیڈیمی، یونیورسٹی کیمپس میں جاب میلہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اردو جا ب میلہ میں رجسٹریشن کرواچکے خواہشمند طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔انتخاب کی صورت میں ورک فرم ہوم کا موقع بھی رہے گا۔
ڈاکٹر محمد یوسف خان، صدر نشین کیریئر کونسلنگ سنٹر، اردو جاب میلہ و انچارج (ٹی پی سی) کے بموجب کئی بین الاقوامی کمپنیوں کے نمائندے جاب میلہ میں حصہ لے رہے ہیں۔ آئی ٹی آئی، ڈپلوما، گریجویٹ، پی جی کامیاب طلبہ اپنے بائیو ڈاٹا اور اسناد کی زیراکس کاپی کے ساتھ اس میں شرکت کرسکتے ہیں۔