Submitted by MSQURESHI on Fri, 06/10/2022 - 12:14
PRO Office Image مانو میں انٹرنس پر مبنی کورسز میں داخلوں کی 12جون آخری تاریخ PressRelease
مانو میں انٹرنس پر مبنی کورسز میں داخلوں کی 12جون آخری تاریخ 
ایم بی اے، ایم ٹیک، بی ایڈ اور پالی ٹیکنیک جیسے پیشہ ورانہ کورسز دستیاب
حیدرآباد، 9 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2022-23 میں انٹرنس پر مبنی کورسز میں داخلوں کی توسیع شدہ آخری تاریخ12 جون 2022 ہے۔ انٹرنس ٹسٹ شیڈیول کے مطابق 5 تا 7 جولائی منعقد ہوں گے۔ 
انٹرنس کے ذریعہ داخلہ دئے جانے والے کورسز میں پی ایچ ڈی عربی، اردو، انگریزی، ہندی، فارسی، مطالعات ترجمہ ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی، دکن اسٹڈیز؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، طبیعات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات اور کمپیوٹر سائنس شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر انٹرنس کی اساس کے کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس ایم بی اے؛ ایم سی اے، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس)، ایم ایڈ اور گریجویشن میں بی ایڈ، پیشہ ورانہ ڈپلوما کورسز میں ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ)؛ پالی ٹیکنک -ڈپلوما ان انجینئرنگ (سیول ، کمپیوٹر سائنس ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن،انفارمیشن ٹکنالوجی، میکانیکل،الیکٹریکل و الیکٹرانکس، آٹو موبائل اینڈ اپیرل ٹکنالوجیز انجینئرنگ) شامل ہیں۔ 
میرٹ کی اساس پر لسانیات، سماجی علوم، ترسیل عامہ و صحافت، کامرس اور سائنسس میں پوسٹ گریجویٹ، سرٹیفکیٹ اور ڈپلوما پروگرامس بھی دستیاب ہیں۔ میرٹ اساس کورسز میں آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 اگست مقرر ہے۔ 
مختلف کیمپسوں میں دستیاب کورسز وغیرہ کی مکمل معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب نوٹفکیشن اور ای۔پراسپکٹس سے حاصل کی جاسکتی ہےں۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔داخلہ ہیلپ ڈیسک رابطہ برائے عمومی رہنمائی کے لیے موبائل نمبرات 6207728673, 9866802414, 6302738370 & 9849847434 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔