Submitted by MSQURESHI on Wed, 06/29/2022 - 16:29
حیدرآباد، 28 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی طلبہ یونین کے ”جشنِ بہاراں“ میں لڑکے اور لڑکیوں کے لیے اسپورٹس مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے تحت اتھیلیٹکس، بیڈ منٹن، شطرنج، کیرم، تھرو بال، والی بال، ٹیبل ٹینس، ویٹ لفٹنگ، کبڈی، کرکٹ کے مقا PressRelease

حیدرآباد، 28 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی طلبہ یونین کے ”جشنِ بہاراں“ میں لڑکے اور لڑکیوں کے لیے اسپورٹس مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے تحت اتھیلیٹکس، بیڈ منٹن، شطرنج، کیرم، تھرو بال، والی بال، ٹیبل ٹینس، ویٹ لفٹنگ، کبڈی، کرکٹ کے مقابلے منعقد ہوئے۔

ڈاکٹر اے کلیم اللہ، ڈپٹی ڈائرکٹر اسپورٹس و کوآرڈینیٹر کھیل کود مقابلے کے بموجب لڑکوں کے اتھیلیٹکس مقابلوں میں 200 میٹر میں محمد رضوان نے کامیابی حاصل کی جبکہ 800میٹر میں شانِ علی نے پہلا مقام حاصل کیا۔ لڑکیوں میں 100 اور 200 میٹر میں شبنم خاتون نے جیت درج کی جبکہ 400 میٹر میں اطالیہ آفرین نے کامیابی حاصل کی۔ لڑکوں کے شطرنج میں محمد کیف کامیاب ہوئے جبکہ لڑکیوں میں زید آفرین نے پہلا مقام حاصل کیا۔ کیرم ڈبلس مقابلوں میں لڑکوں میں عبدالرحمن آصف اور وقار احمد نے کامیابی حاصل کی، لڑکیوں میں بی بی جویریہ اور شیخ شہناز بیگم کو کامیابی ملی۔ بیڈ منٹن ڈبلس میں لڑکوں میں عامر رﺅف اور محمد رفیق نے پہلا مقام حاصل کیا، لڑکیوں میں آرزو بانو اور بشریٰ فاطمہ نے کامیابی حاصل کی۔ ٹیبل ٹینس (سنگلز) میں لڑکوں کے مقابلوں میں سلمان صدیقی کامیاب رہے، آرزو بانو نے لڑکیوں میں پہلا مقام حاصل کیا۔ ویٹ لفٹنگ میں 65 کلو گرام زمرہ میں سلمان خان، 70 کلو گرام زمرہ میں عرفان احمد میر اور کامل محمد نے مشترکہ طور پر اور 75 کلو گرام زمرہ میں امجد نے اول مقام حاصل کیا۔ لڑکیوں میں شبنم خاتون نے 50 کلو گرام زمرہ میں، حجاب منظر نے 55 کلوگرام زمرہ میں اور تسکین نسیم نے 60 کلو گرام میں زمرہ میں کامیابی حاصل کی۔ لڑکوں کے فٹ بال میں لینگویجس اسکول نے کامیابی درج کرائی جبکہ لڑکیوں میں اسکول آف سائنس نے کامیابی حاصل کی۔کبڈی میں لڑکوں کی جرنلزم اسکول ٹیم نے جیت درج کی جبکہ لڑکیوں کی ٹیکنالوجی اسکول کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ لڑکیوں کے تھرو بال مقابلوں میں لینگویجس اسکول نے جیت درج کی۔ والی بال میں لڑکوں میں لینگویجس اسکول نے کامیابی حاصل کی اور کرکٹ میں لڑکوں کی سائنسس اسکول نے جیت حاصل کی۔ ڈاکٹر وقار النسائ، پرووسٹ گرلز ہاسٹلس بھی ان مقابلوں کی کوآرڈینیٹر تھیں۔ ڈاکٹر فردوس تبسم، اسسٹنٹ پروفیسر تعلیم و تربیت لڑکیوں کے مقابلوں کی شریک کنوینر تھیں۔ ڈاکٹر محمد حبیب اللہ، جناب پی حبیب اللہ، رحیم الدین، موہن راﺅ، محمد امیر، شیخ نوید، مظفر علی، بی بھکشاپتی ، ڈاکٹر بی مرہری، محمد غوث اور محمود نے سرگرم تعاون کیا۔ طلبہ یونین عہدیداروں محمد مرسلین، صدر؛ ابوحمزہ، نائب صدر اور محمد حارث، جنرل سکریٹری نے ان مقابلوں کے انعقاد میں حصہ لیا۔

 

مانو طلبہ یونین کے جشنِ بہاراں میں مشاعرہ کا انعقاد

حیدرآباد، 28 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی طلبہ یونین کے ”جشنِ بہاراں“ میں گذشتہ شب مشاعرہ کا نہایت کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، نے صدارت کی۔اساتذہ و طلبہ کے علاوہ حیدرآباد کے معروف مدعو شعراءنے بھی کلام سنایا۔ مشاعرے کا آغاز اوپن ایئر تھیئٹر میں ہوا لیکن بارش کے باعث اسے آغا حشر کاشمیری آڈیٹوریم، نظامت فاصلاتی تعلیم میں منتقل کردیا گیا۔

مدعو شعراءمیں رؤف خیر، سردار سلیم، تسنیم جوہر، نعمت خاں ناصر مصباحی، الیزابیتھ مونا کورین شامل تھے۔ یونیورسٹی اساتذہ میں پروفیسر فاروق بخشی، صدر شعبہ اردو؛ پروفیسر عبدالسمیع صدیقی، ڈائرکٹر سی پی ڈی یو ایم ٹی اور ڈاکٹر محمود کاظمی، صدر شعبہ ترجمہ نے بھی کلام پیش کیا۔ طالب علموں میں قاسم واسع، ماجد انور اسامہ، فہد خالق، محمد کونین، محمد فاروق، اطہر شافعہ، فاطمہ رحمن، شبلی آزاد، ذیشان آرزو، محمد فیضان، زید احمدنے کلام سنایا۔ صدر مشاعرہ پروفیسر سید عین الحسن کے ان اشعار: ہم کو ہمارا سچ جو کتابیں بتائیں گی:: جلتی دکھائی دیں گی کسی چوک پر ہمیں؛ ہم نے جگہ جگہ پرتو روشن کیے چراغ:: بدلے میں اس کے دینا پڑا اپنا سر ہمیں ، کو زبردست داد ملی۔ مشاعرے کی نظامت یونیورسٹی کے طالب علم مظہر سبحانی نے کی۔ اس موقع پر جشنِ بہاراں انتظامی کمیٹی کے ذمہ داروں میں پروفیسر محمد عبدالعظیم، پراکٹر کے ہاتھوں مومنٹو کی تقسیم بھی عمل میں آئی۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر؛ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار اور پروفیسر علیم اشرف جائسی، ڈین بہبودیِ طلبہ شہ نشین پر موجود تھے۔ ڈاکٹر کے ایم ضیاءالدین، اے سی ایس ای ایس ای آئی پی اور ڈاکٹر جرار احمد، اسسٹنٹ پروفیسر تعلیم و تربیت مشاعرہ کے کوآرڈینیٹر س تھے۔ طلبہ یونین کے صدر محمد مرسلین، نائب صدر محمد ابو حمزہ اور سکریٹری محمد حارث نے انتظامات میں حصہ لیا۔

 

مانو میں جشن بہاراں کے تحت قرأت مقابلہ

            حیدرآباد، 28 جون( پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی ”جشن بہاراں “ تقاریب کے ضمن میں 27جون کو قرات کے مقابلہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ طلبہ نے عقیدت و احترام، دلچسپی اور جوش و خروش کے ساتھ اس میں حصہ لیا۔ شعیب احمد صدیقی(بی ایڈ) اور فاطمہ رحمہ(ایم اے عربی) کو پہلا انعام حاصل ہوا۔ دوسرا انعام نعمت علی(ایم ایڈ) اور محمد سہیل(ایم اے انگلش) نے حاصل کیا، جب کہ تیسرا انعام محمد جاسم(ایم اے اسلامک اسٹڈیز) اور محمد عمار(ڈی ایل ایڈ) نے حاصل کیا۔ اس مقابلہ ،میں 100 سے زائد طلبہ نے اپنا نام درج کرایا جن میں سے 70 طلباءو طالبات نے حصہ لیا۔ ڈاکٹر جاوید ندیم ( اسسٹنٹ پروفیسر، عربی) ، ڈاکٹر شرف عالم (اسسٹنٹ پروفیسر عربی)، ڈاکٹر محمد عبد العلیم (اسسٹنٹ پروفیسر ڈی ڈی ای ) اور ڈاکٹر عمر فاروق(اسسٹنٹ پروفیسر ڈی ڈی ای) نے حکم کے فرائض انجام دئے۔ ڈین بہبودیِ طلبہ پروفیسر علیم اشرف جائسی کے ہاتھوں مقابلہ کا افتتاح عمل میں آیا۔ قرأت مقابلہ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فرحت علی (اسسٹنٹ پروفیسر) نے اختتامی کلمات پیش کئے۔ ذیشان سارہ (اسسٹنٹ پروفیسر اسلامک اسٹڈیز ) نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ ڈاکٹر عرفات، اسسٹنٹ پروفیسر، سمیہ صالحہ ویمن اسٹڈیز، محمد شعیب شعبہ عربی اور محمد ریحان و دیگر نے پروگرام کے انعقاد میں معاونت کی۔