Submitted by MSQURESHI on Fri, 09/02/2022 - 10:06
PRO Office Image اردو یونیورسٹی میں پروفیسر آمنہ کشور کا یومِ اساتذہ لیکچر PressRelease
اردو یونیورسٹی میں پروفیسر آمنہ کشور کا یومِ اساتذہ لیکچر
5 ممتاز شخصیات کو ”ستارہ ٔ اردو“ کے اعزاز کی پیشکشی
حیدرآباد، یکم ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، میں 5 ستمبر کو ڈاکٹر سروے پلی رادھا کرشنن کی یاد میں یومِ اساتذہ جشن کا 11 بجے دن ، سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں اہتمام کیا جارہاہے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔
پروفیسر صدیقی محمد محمود، ڈین اسکول برائے تعلیم و تربیت کے بموجب پروفیسر آمنہ کشور، سابق ڈین ، مانو ”21 ویں صدی میں اساتذہ کو درپیش چیلنجز“ کے زیر عنوان یومِ اساتذہ لیکچر پیش کریں گی۔
اس سلسلے میں یونیورسٹی کے مرکز برائے مطالعاتِ اردو ثقافت کے زیر اہتمام اردو زبان، ادب اور تہذیب کی منفرد خدمات انجام دینے والوں کی بحیثیت ”ستارہ اردو“ ایک تہنیتی تقریب بھی منعقد کی جارہی ہے۔ پروفیسر شگفتہ شاہین، صدر نشین تہنیتی کمیٹی کے بموجب محترمہ لکشمی دیوی راج، ڈاکٹر سید جعفر امیر رضوی، جناب شاہد حسین زبیری، ڈاکٹر اودیش رانی باوا اور جناب محمد مظہر الزماں خان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر یونیورسٹی انہیں ”ستارہ ٔ اردو“ اعزاز سے سرفراز کرے گی۔پروگرام کا یونیورسٹی کے یو ٹیوب چینل youtube.com/imcmanuu پر راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔
 
مانو و شاہین گروپ کے زیر اہتمام دینی مدراس کے اساتذہ کے لیے تربیتی پروگرام
حیدرآباد، یکم ستمبر (پریس نوٹ) مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور شاہین گروپ آف انسٹیٹوشنس کے اشتراک سے دینی مدراس کے اساتذہ کے لیے 4 1 اور15 ستمبر 2022 کو مانو کالج آف ٹیچر ایجوکیشن ،بیدر اور العزیز آڈیٹوریم ،شاہین کیمپس، شاہین نگر، شاہ پور گیٹ بیدر میں 2 روزہ تربیتی پروگرام بعنوان ’اساتذہ کے لیے پیشہ ورانہ مہارتیں’ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ دینی مدارس کے100 اساتذہ اس لنک پر https://forms.gle/ZVFc3pG8VaVQrWzy8 فری رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔اساتذہ مدارس کے لیے قیام اور طعام کا نظم رہے گا۔علاوہ ازیں پروگرام کٹ اور سر ٹیفیکٹ بھی دیا جائے گا۔واضح رہے کہ سفر خرچ نہیں دیا جائے گا۔ اس پروگرام میں مختلف ماہرین درس و تدریس کو مو ¿ثر اور نتیجہ خیز بنانے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ پروگرام پروفیسر سید عین الحسن،شیخ الجامعہ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی سر پرستی میں اور ڈاکٹر عبدالقدیر،چیئرمین،شاہین گروپ آف انسٹیٹوشنس، بیدر کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ پروگرام سے متعلق دیگر تفصیلات کے لیے ڈاکٹر مصباح انظر (9948412484) اورڈاکٹر محمد اکبر (8373984391)، اسسٹنٹ پروفیسرس، سی پی ڈی یو ایم ٹی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔