Submitted by MSQURESHI on Fri, 09/02/2022 - 22:00
PRO Office Image مانو میں مولانا آزاد اسٹاف ٹورنمنٹ کا اہتمام PressRelease

مانو میں ایم اے لیگل اسٹڈیز میں داخلے۔ 6 ستمبر آخری تاریخ

حیدرآباد، 2 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2022-23سے نلسار یونیورسٹی آف لا، حیدرآباد کے اشتراک سے میرٹ پر مبنی ایم اے لیگل اسٹڈیز پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے۔ یہ ملک میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد کورس جس میں سیلف فینانس کے تحت فی سمسٹر ٹیوشن فیس 10,000 روپے ہے۔

پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار کے بموجب پروگرام کی تکمیل پر طلبہ کو مسابقتی امتحانات کی تیاری میں مدد ملے گی اور انہیں مختلف کمپنیوں، غیر سرکاری اداروں میں بطور ویلفیئر آفیسر، لیگل آفیسر، سی ایس آر ایگزیکٹیو وغیرہ مواقع دستیاب ہوں گے۔ کامیاب طلبہ اس کے علاوہ ثالثی، مصالحت کاری کے فرائض بھی انجام دے سکتے ہیں۔ لیکن انہیں بطوروکیل پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

قانون کی تعلیم کے خواہشمند کوئی بھی گریجویٹ امیدوار https://manuucoe.in/regularadmission لنک پر 6 ستمبر تک آن لائن فارم داخل کرسکتے ہیں۔

            ممتاز قانون دان پروفیسر فیضان مصطفی، سابق وائس چانسلر نلسار یونیورسٹی آف لاءتدریسی ماہر ین کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ڈاکٹر پی ایس منور حسین، فینانس آفیسر انچارج ، پروگرام کے خصو صی منٹر ہوں گے۔

اس کے علاوہ میرٹ کی اساس پر داخلے کے کورسز میں پوسٹ گریجویشن پروگرامس اُردو، انگریزی، ہندی، عربی، مطالعات ترجمہ، فارسی ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات، لیگل اسٹڈیز؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی) شامل ہیں۔ جزوقتی ڈپلوما پروگرامس میں اردو، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز، تحسین غزل اور سرٹیفکیٹ کورسزمیں اردو، پشتو، فرانسیسی، روسی میں داخلے دستیاب ہیں۔ آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 6 ستمبر ہے۔

            مختلف کیمپسوں میں دستیاب کورسز وغیرہ کی مکمل معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب نوٹفکیشن اور ای۔پراسپکٹس سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔داخلہ ہیلپ ڈیسک رابطہ برائے عمومی رہنمائی کے لیے موبائل نمبرات 6207728673, 9866802414, 6302738370 & 9849847434 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

مانو میں مولانا آزاد اسٹاف ٹورنمنٹ کا اہتمام

حیدرآباد، 2 ستمبر (پریس نوٹ) ڈائرکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی بشمول مانو ٹیچرس اسوسیشن، مانو آفیسرز اسوسیشن اور مانو ایمپلائز ویلفیئر اسوسیشن اور انڈین بینک کے تعاون سے یونیورسٹی کے مین کیمپس کے تمام اساتذہ، عہدیداروں اور عملے کے لیے مولانا آزاد اسٹاف ٹورنمنٹ2022-23 کا انعقاد کر رہا ہے۔

ڈاکٹر اے کلیم اللہ، ڈپٹی ڈائرکٹر، ڈی پی ای اینڈ ایس کے بموجب ٹورنمنٹ میں کرکٹ، والی بال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، شطرنج، کیرم، ایتھلیٹکس کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ ٹورنمنٹ کا افتتاح 5ستمبر 2022 کو شام 5 بجے ڈائرکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس میں ہوگا۔

اردو یونیورسٹی میں 'جشنِ اساتذہ' لیکچر سیریز

            حیدرآباد، 2 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، یو جی سی مرکز فروغ انسانی وسائل کے زیر اہتمام 5 تا 9 ستمبر ایک ہفتہ طویل ”شکشک پرو“ (جشنِ اساتذہ) لیکچر سیریز بعنوان ”قومی تعلیمی پالیسی - 2020: اساتذہ کا بدلتا رول“ منعقد کی جارہی ہے۔ وزارتِ تعلیم اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے زیر اہتمام ملک کی تعمیر میں اساتدہ کے نمایاں کردار کو اجاگر کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر منایا جانے والے ”شکشک پرو“ کے تحت اس سیریز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ لیکچر سیریز میں تمام اساتذہ، طلبہ اور ریسرچ اسکالرس حصہ لے سکتے ہیں۔

            پروفیسر تحسین بلگرامی، ڈائرکٹر مرکز کے بموجب شرکاءکو ای سرٹیفکیٹ دیا جائے گا اور اس کے لیے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ ای سرٹیفکیٹ کے لیے https://forms.gle/3sC4DF4V92yiUpd98 لنک پر رجسٹریشن کرنا لازمی ہے۔

            لیکچر سیریز میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی تفصیلات کو آسان طریقوں سے سمجھایا جائے گا تاکہ اساتذہ کو وقت کی ضرورت کے مطابق نصاب پر نظر ثانی اور اس میں عصری تبدیلیوں میں مدد مل سکے۔

            لیکچر سیریز میں قومی تعلیمی پالیسی کا زیادہ سے زیادہ احاطہ کیا جائے گا۔ ایسے ریسورس پرسنس کو مدعو کیا گیا ہے جنہوں نے پالیسی کی تیاری کے مختلف مرحلوں میں حصہ لیا تھا۔ تفصیلات یونیورسٹی ویب manuu.edu.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔