یونیورسٹی نے اپنی ابتدا ہی سے فاصلاتی طریقہ تعلیم کے پروگراموں کا آغاز کردیا۔ ڈی ڈی ای نے ملک بھر میں 9 علاقائی مراکز (دہلی ، پٹنہ ، بنگلور ، بھوپال ، دربھنگہ ، سری نگر ، کولکتہ ، ممبئی ، رانچی) اور 5 ذیلی علاقائی مراکز (حیدرآباد ، جموں ، امراوتی ، لکھنؤ ، نوح) قائم کیے ہیں تاکہ طلبا کو تعلیمی اور انتظامی مدد فراہم کی جاسکے۔ آر سی اور ایس آر سی طلبا کو معاون خدمات فراہم کرتے ہیں اور اسٹڈی مراکز وداخلہ کے عمل کا نظم کرتے ہیں۔ اس وقت ان RCs / SRCs کے دائرے میں 161 اسٹڈی مراکز موجود ہیں۔ ڈی ڈی ای مستقبل قریب میں آن لائن داخلے کے عمل کو آسان بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ اس کا مقصد طلبا کو نصابی مواد کے ساتھ آڈیو ویژول مواد بھی فراہم کرنا ہے۔ یونیورسٹی نے آڈیو ویژول تعلیمی پروگراموں کی تیاری کے لیے انسٹرکشنل میڈیا سنٹر قائم کیا گیاہے۔ میڈیا سنٹر کے ذریعہ ایک بڑی تعداد میں آڈیو ویژول تعلیمی پروگرام تیار کیے گئے ہیں۔ یہ پروگرام یوٹیوب پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ڈی ڈی ای پی جی (ایم اے اردو؛ انگریزی؛ تاریخ اور اسلامک اسٹڈیز)، یو جی پروگرام (بی اے۔؛ بی ایس سی (بی زیڈ سی)؛ بی ایس سی. (ایم پی سی) اور بی ایڈ) ڈپلومہ پروگرام (ماس کمیونکیشن اور جرنلزم میں ڈپلومہ اورڈپلومہ ان ٹیچ انگلش)؛ اور سرٹیفکیٹ کورسز (انگریزی کے ذریعہ اردو میں مہارت اور فنکشنل انگریزی ) کورسز چلاتا ہے۔ یونیورسٹی کے ذریعہ ایوارڈ کردہ گریجویشن ، پوسٹ گریجویشن اور ڈپلومہ سرٹیفکیٹ، تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کے سرٹیفکیٹ کے برابر ہیں۔ ڈی ڈی ای میں طلبا کی تعداد ہرسال بڑھتی جارہی ہے۔ اس طرح ، ڈی ڈی ای نارساؤں تک پہنچنے کے لئے پوری کوشش کر رہا ہے۔ آؤٹ لک کے حالیہ سروے کے مطابق یونیورسٹی کا نظامت فاصلاتی تعلیم ملک کے 30 اعلی سطح کے قومی اداروں میں چھٹے نمبر پر ہے۔
Directorate ڈائرکٹوریٹ آف ڈسٹنس ایجوکیشن Maulana Azad National Urdu University, Gachibowli Hyderabad Telengana 500032 dir.dde@manuu.edu.in 040-23008314 Ext: 2201 Hyderabad DDE ڈائریکٹر Directorate پروفیسر ابوالکلام dir[dot]dde[at]manuu[dot]edu[dot]in
نظامت فاصلاتی تعلیم