Submitted by MSQURESHI on Wed, 09/18/2019 - 13:14
حیدرآباد پلاننگ اور ڈیولپمنٹ سیکشن، دوسری منزل، انتظامی عمارت، مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، گچی باؤلی 500032 تلنگانہ Hyderabad Administration irfanalam@manuu.edu.in Assistant Registrar common-banner پلاننگ اور ڈیولپمنٹ سیکشن University Administration رجسٹرار کا دفتر

مانو میں پلاننگ اور ڈیولپمنٹ سیکشن کا قیام 16-02-2016 کو عمل میں آیا تاکہ یوجی سی اور دیگرفنڈنگ اداروں سے یونیورسٹی کے فروغ کے لیے آنے والے ڈیولپمنٹ گرانٹس کے تمام پروپوزلس کی منظوری پر غور کیا جاسکے۔پلاننگ اور ڈیولپمنٹ سیکشن کی سرگرمیوں کوعرفان عالم ، اسسٹنٹ رجسٹرار دیکھتے ہیں۔

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سیکشن یونیورسٹی کے اثاثوں کی منصوبہ بندی کے فروغ کے نفاذ کا کام انجام دے رہا ہے اور یونیورسٹی کے ہر کیمپس میں طویل مدتی وژن کا تعین کر رہا ہے اور یونیورسٹی کے تنظیمی سیٹ اپ کے نظم میں ایک اہم کردار ادا کررہا ہے۔مزید برآں ، یہ یونیورسٹی کے تمام ترقیاتی پروگراموں کے لیے ہموار اسٹریٹجک اور آپریشنل منصوبے فراہم کرتا ہے اور فیصلہ سازی میں مدد فراہم کرتا ہے تاکہ تعلیمی اورانتظامی طورپر اصلاحات کے ذریعہ کامیابی حاصل کی جاسکے۔

یہ سیکشن ان امورپر غور کرتا ہے ، یو جی سی / ایم ایچ آر ڈی کمیونکیشن ، پلان کے تحت عام ترقیاتی امداد ، ترقیاتی منصوبوں کی تیاری ، تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں کی منظوری سے متعلق تجاویز وغیرہ ، نئے اداروں کا قیام ، پارلیمانی جوابات ، وزٹرز سے میٹنگیں اور کانفرنسیں، ایکشن پلان رپورٹ، ادارہ جاتی منصوبے ، یو جی سی اسکیمیں ، یو جی سی کے سنٹرل یونیورسٹی پورٹلز پر ڈیٹا اپلوڈ کرنا اور مجاز اتھارٹی کے ذریعہ وقتاً فوقتاً تفویض کردہ مختلف کام۔اس سیکشن کی سرگرمیاں حسبِ ذیل ہیں:

  • ترقیاتی تجاویز
  • ترقیاتی گرانٹ
  • ادارہ جاتی پراجکٹس ۔ یوجی سی اسکیمس کے ذریعہ تائید شدہ
  • مساوی مواقع سیل (یوجی سی کوچنگ اسکیمس):
    1. ریمیڈئیل
    2. نیٹ
    3. سروسز میں داخلہ
  • اسکیم برائے معذور افراد
  • مولانا ابوالکلام آزاد چئیر
  • یوجی سی ۔ سی ایس ای ۔ ریسیڈینشیل کوچنگ اکیڈمی
  • مرکز برائےسماجی اخراج و شمولیت پالیسی
  • یوجی سی۔ فروغ انسانی وسائل مرکز
  • اسپورٹس انفرااسٹرکچر اسکیم
  • اختراعی پروگرام اسکیم
  • اعلیٰ تعلیم پر کل ہند سروے ۔ ڈاٹا
  • وزیٹر اور ایم ایچ آرڈی کانفرنسوں کی قراردادوں پر اے ٹی آر
  • پارلیمانی سوالات کے جوابات ( لوک سبھا اور راجیہ سبھا)
  • یوجی سی ۔ ایم ایچ آرڈی سی سے خط و کتابت
  • یوجی سی کا یونیورسٹی ایکٹویٹی مانیٹرنگ پورٹل
  • یوجی سی ۔ سنٹرل یونیورسٹی پورٹل
  • ڈیجیٹل اقدامات
  • یوجی سی کی جانب سے امداد شدہ اسکیموں کی نگرانی
  • ریکارڈز اورڈاکیومنٹز( فیصلے ، سرکولرز، نوٹسیں) کی بھی ذمہ داری اسی سے وابستہ ہے جو کہ یونیورسٹی کی ایک اہم سرگرمی ہے۔
PDSection (O):- 040- 23120600 - Ext- 1600 3 Mr. Irfan Alam