Submitted by nawaz on Mon, 09/30/2019 - 11:47
حیدرآباد شعبہ سماجیات، اسکول برائے آرٹس اور سوشل سائنسز، مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، گچی باؤلی 500032 تلنگانہ Hyderabad School hod.sociology@manuu.edu.in صدرشعبۂ common-banner شعبہ سماجیات Academic School اسکول برائے فنون و سماجی علوم

مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں شعبہ سماجیات کا قیام 2015 میں ہوا اور پروفیسر پی ایچ محمد اس کے پہلے صدر شعبہ تھے۔جلد ہی شعبہ نے ایم اور پی ایچ ڈی کا پروگرام متعارف کروایا اور اس طرح پورے ملک میں سماجیات کی تدریس و تحقیق  اور بالخصوص اردو جاننے والے طبقہ میں  سب سے اہم ادارہ بن کر ابھرا ۔شعبہ ملک بھر کی مختلف ریاستوں کے طلبا اور تحقیقی اسکالروں کو راغب کرتا ہے۔ موجودہ سماجی بشریات اور سماجی نقطہ نظر کے پیش نظر، ہماری تدریس اور تحقیق کا مقصد سماجی مظاہر کے تجزیے کے لیے منظم اور تقابلی نقطہ نظر کو فروغ دینا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ہم سماجیاتی مسائل والے امور پر توجہ دے رہے ہیں۔ ہماری فیکلٹی نے تدریسی اور تحقیق کا متنوع تجربہ کیا ہے اور جدیدیت ، ٹکنالوجی ، کنبہ ، صحت ، تعلیم ، سماجی انصاف ، مذہب ، غربت اور ترقی ، قانون ، جرائم ، نسل ، جنس اور جنسیت وغیرہ پر محیط مرکزی سماجی امور کے ساتھ گہری شراکت کی ہے۔ اساتذہ نے اپنے ذریعہ انجام دیے گئے پراجکٹس کے تحت پسماندہ گروہوں، صحت ، تعلیم وغیرہ جیسے میدانوں کا احاطہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں "جنوبی ہندوستان میں مسلمان " اس موضوع پر آئی سی ایس ایس آر کی اسپانسر کردہ اور پروفیسر پی ایچ محمد کے زیر اہتمام منعقدہ اسٹڈی اور ایس ایس اے ، آندھراپردیش اور ایس ایس اے تلنگانہ وغیرہ کے دیگر پراجکٹس بطور مثال پیش کیے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ شعبہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے شروع ہونے کے تھوڑے ہی عرصے میں اسے دو قومی کانفرنسیں / سمپوزیم اور متعدد مدعو ٹاکس / لیکچرز سمیت دیگر تعلیمی پروگراموں کی میزبانی کرنے کا موقع ملا۔
شعبہ نے اپنے وقت کے ممتاز اور اعلیٰ ماہرین سماجیات جیسے پروفیسر امتیاز احمد، پروفیسر جیکب جارج کٹاکایم، پروفیسر ایم اے کلام، پروفیسر سجاتا پٹیل، پروفیسر گیتا نمبیسان، پروفیسر ایس سری نواس راؤ، پروفیسر جی نا گاراجو، پروفیسر اپرنا رائے پرولو، پروفیسر این پریندرا پرساد وغیرہ کو ایک اور دیگر نوجوان ماہرین سماجیات کو اپنی جانب راغب کیا ہے۔ 

Sociology 4 پروفیسر پی. ایچ. محمد

سماجیات کا شعبہ اپنے عروج کی جانب گامزن ہے اور اس نے پچھلے چند سالوں میں قابل قدر ترقی کی ہے جس میں تدریس و تحقیق میں اس کے اساتذہ کی جانب سے گراں قدر تعاون بھی شامل ہے۔ اپنے آغاز سے ہی مانو ایکٹ کے منشور کو ذہن میں رکھتےہوئے شعبہ کی اصل توجہ سماجیاتی علم / تربیت ، اردو میڈیم میں سماجیات کے طالب علم کو فراہم کرنے پر ہے اور اس طرح سماجیاتی علم کو اردومیڈیم میں منتقل کرنے پر ہے جس سے ہندوستان میں اردو بولنے والی آبادی کے بڑے حصے کو فائدہ ہوگا۔ اس سے وہ سماجیات کو مختلف سماجی۔ ثقافتی، لسانی پس منظر رکھنے والے افراد کی دہلیز پر لے جانے کی خواہشمند ہے۔ یہ شعبہ تدریس و تحقیق پر خصوصی دھیان دیتا ہے اور اپنے طلبا میں ذہانت کو فروغ دیتا ہے۔ ساتھ ہی اساتذہ اور عملہ ،کامیاب ہونے والے طلبا کو ان کا کیریر بنانے میں حددرجہ مدد کرتاہے۔ میں اپنے تمام عملہ کا شعبہ کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور نفاذ میں ان کے تعاون و حوصلہ افزائی کا شکرگزار ہوں۔ میں شعبہ کے طلبا ، اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکرتا ہوں۔ 

hod[dot]sociology[at]manuu[dot]edu[dot]in