Submitted by MSQURESHI on Fri, 10/11/2019 - 17:20
سنٹر فار اردو کلچر اسٹڈیز

"اُردو زبان اور اس کے تاریخی شعور کے جمالیاتی اورثقافتی اقدار کا تحفظ و فروغ" کے ویژن کے ساتھ  مرکز برائے مطالعات اُردو ثقافت (سی یو سی ایس) کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اس کا مشن آرکائیوز، میوزیم ، لائبریری اور ثقافتی تحقیقی ادارہ کے ایک امتزاج کو فروغ دینا ہے۔ سی یو سی ایس، مطالعات اُردو ثقافت میں ایک سند کے طورپر دیکھے جانے کا خواہش مند ہے۔ اس مرکز میں ایک گیلری ہے جس میں مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے کارنامے اور سرگرمیاں تصویری شکل میں چسپاں ہیں۔ سی یو سی ایس نے مولانا ابوالکلام آزاد سے منسوب ایک گیلری بھی قائم کی ہے جس کا نام آزاد گیلری رکھا گیا ہے۔

مرکز میں ایک علاحدہ لائبریری بھی ہے۔ لائبریری کا ذخیرہ نایاب اور قابل قدر مطالعاتی مواد پر مشتمل ہے جو ریسرچ اسکالرز اور محبان اُردو کے لیے کارآمد ہے۔ لائبریری کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے  حیدرآباد اور دیگر شہروں کی چند موقر شخصیات نے اپنے ذاتی ذخائر میں سے تقریباً 5000 نایاب اور قابل قد رکتب، 4000 میگزین اور 200 مخطوطات کا عطیہ دیا ہے۔  ابتدا میں اس کا آغاز بطور مرکز برائے اُردو زبان ، ادب و ثقافت (سی یو ایل ایل سی ) کے طورپر ہوا تھا اور بعد میں اس کا نام بدل کر مرکز برائے مطالعات اُردو ثقافت (سی یو سی ایس ) قرار پایا  اور اس کے نئے اہداف مقرر کیے گئے اور جلد ہی سی یو سی ایس نے بہت سارے روایتی اور ثقافتی پروگرامز تیار کرنے اور پیش کرنے شروع کردیے۔  ان ثقافتی، ادبی اور روایتی پروگرامز میں شامل ہیں:

CUCS Building
 

1۔ کریٹیو رائٹنگ ورکشاپ

2۔ داستان گوئی پر ورکشاپ

3۔ داستان گوئی کی پیش کشی

4۔ غزل سرائی کورس ( چھ ماہ)

5۔  کہانی کلب کی شروعات اور اس کی دوہفتہ واری  ملاقاتیں جن میں طلبا کی جانب سےنئی مختصر کہانیوں کی پیش کشی

6۔ مانو ڈراما کلب کی شروعات جس میں درج ذیل تین ڈرامے تیار کیے گئے

            (i) دادی اماں مان بھی جاؤ

            (ii) چوبارہ 

        (iii) جامن کا پیڑ

7۔ 1857 پر بڑے پیمانے پر ملٹی میڈیا نمائش کا مظاہرہ

8۔ خصوصی طورپر لڑکیوں کے لیے ڈریس اور شخصیت پر ایک مکمل ورکشاپ

9۔ تھیٹر ورکشاپ

10۔ حب الوطنی کے موثرگانوں کے ساتھ یوم آزادی اور یوم جمہوریہ تقریبات کا پابندی سے انعقاد

سی یو سی ایس مولانا آزد ڈے تقریبات کے نام سے سالانہ ثقافتی پروگرام کا انعقاد کررہا ہے۔ یہ ایک ہفتہ طویل تقریبات ہوتی ہیں جس میں طلبا کی ایک بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔

درج بالا تمام سرگرمیاں طلبا کے اخلاق کو پروان چڑھانے والی ثابت ہوئی ہیں۔ ان کے علاوہ سی یو سی ایس کسی بھی قسم کے ثقافتی پروگرام کی تیاری اور انعقاد میں یونیورسٹی کے دیگر شعبوں کی بھرپورمدد کررہا ہے ۔

 

ویژن اور مشن

ویژن: "اُردو زبان اور اس کے تاریخی شعور کی جمالیاتی اورثقافتی اقدار کا تحفظ و فروغ"

مشن: " اس ادارہ کو آرکائیوز، میوزیم ، لائبریری اور ثقافتی  جھروکے کے ایک امتزاج کی حیثیت سے  فروغ دینااوراس کی خواہش ہے کہ اسے  اُردوثقافت کے ذخیرہ و تحفظ کے کے ایک مستند ریسورس سنٹر کی حیثیت سے دیکھا جائے۔"

 

اہداف و مقاصد

اُردو کی ثقافت و اس کے ورثہ کو ظاہرکرنے والے مواد اور نوادارات کو جمع کرنا اور اس کا تحفظ کرنا۔

ثقافتی سرگرمیوں میں سرگرم کردار اداکرنا تاکہ یونیورسٹی کی شبیہ میں اضافہ ہو۔

اُردو ثقافت اور اس کی آبادی کے تعلق سے شماریات اور مختلف معلومات کے حوالے سے ایک نوڈ ل ایجنسی بننا۔

اُردو ثقافت کے فروغ سے متعلق  نمونوں  کا ذخیرہ بننا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

orgl2 Centre مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، گچی باؤلی، حیدرآباد حیدرآباد تلنگانہ 500032 dir.cucs@manuu.edu.in 040-23008359 EXTN: 4271 Hyderabad CUCS ڈائریکٹر University Administration