Submitted by rahamat on Fri, 10/11/2019 - 17:36
سید حامد لائبریری

سید حامد لائبریری کے بارے میں

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) ایک سنٹرل یونیورسٹی ہے جو سن 1998 میں پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے ذریعہ قائم کی گئی تھی جس کا مینڈیٹ اردو زبان کو فروغ دینے اور اس کو ترقی دینے اور باقاعدگی سے اور فاصلاتی طریقوں کے ذریعہ اردو میڈیم میں پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم فراہم کرنا تھا۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا صدر دفتر اور مرکزی کیمپس گچی باولی حیدرآبادمیں واقع ہے ۔ یہ کیمپس 200 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے ۔ سید حامد لائبریری، یونیورسٹی کی اہم سہولتوں میں سے ایک ہے جو اساتذہ ،ریسرچ اسکالروں اور طلبا کی معلوماتی ضرورتوں کی تکمیل میں مصروف ہے۔کتب خانے میں زیادہ تر اردو، عربی، فارسی، ہندی، انتظامیہ ، انجنیئرنگ و ٹکنالوجی اور متعلقہ مضامین کے علمی وسائل موجود ہیں۔ کتب خانہ کا یہ ہدف ہے کہ وہ مولانا آزادنیشنل اردو یونیورسٹی سے وابستہ تعلیمی طبقے کو متحرک اور اختراعی معلوماتی خدمات فراہم کرے۔کتب خانے کی عمارت کا 3300 مربع میٹر کا رقبہ مکمل طور پر وائی فائی سے مربوط ہے اور کتب خانہ میں عصری سہولتوں سے آراستہ ایک آڈیٹوریم بھی موجود ہے جویونیورسٹی کے علمی ماحول میں اضافہ کرتے ہیں۔

لائبریری کا نام مرحوم سید حامد ( ممتاز ہندوستانی ماہر تعلیم ، ڈپلومیٹ اور انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس کے رکن ) کے نام پر رکھا گیا ہے۔.

orgl2 Centre سعید حامد لائبریری Maulana Azad National Urdu University, Gachibowli Hyderabad Telengana 500032 fmfarooki@manuu.edu.in 91-40-23120600 EXTN: 4160 Hyderabad Library Librarian MS University Administration ڈاکٹر اختر پرویز