EMail(s): hod.english@manuu.edu.in
Phone Number(s): 091-40-23008324شعبۂانگریزی کامقصدانگریزی زبان و ادب کے جدید رحجانات سے طلبا کو واقف کرواناہے ۔ شعبے میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کے علاوہ یونیورسٹی کے تمام انڈر گریجویٹ و پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے لیے سی بی ایس سی کے مطابق بنیادی کورسز، ڈسپلن اسپیسفک کورسز، اضافہ اہلیت کورسز، عمومی منتخبات کورسزفراہم کیے جاتے ہیں۔ شعبہ یونیورسٹی کے تربیت و تعیناتی سیل کے اشتراک سے یونیورسٹی کے تمام انڈر گریجویٹ و پوسٹ گریجویٹ طلبا کے لیے ’ترسیلی مہارتوں‘ کا بھی ایک کورس چلاتا ہے۔ شعبہ چاہتا ہے کہ طلبا کے اندر نہ صرف حصول روزگار کی اہلیت پیداہو بلکہ انہیں سماجی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے بھی تیارکیا جائے۔ شعبہ کا ایک اہم مقصد یہ ہے کہ اردو ،انگریزی بین لسانی تحقیق اور اختراعی اور بین علومی تحقیق کو فروغ دیا جائے۔شعبہ کی جانب سے پابندی کے ساتھ قومی سطح کی کانفرنسیں منعقد کی جاتی ہیں ۔ شعبے میں تحقیق کے لیے مرکز توجہ میدان درج ذیل ہیں:تاریخ انگریزی زبان،انگریزی ادب کی تاریخ، انگریزی زبان کی تدریس، ہندوستان میں انگریزی کی تدریس، انگریزی صوتیات، اسلوبیات، برطانوی انگریزی ادب، امریکی انگریزی ادب، دولت مشترکہ کا انگریزی ادب، اردو انگریزی ادب، اردوو انگریزی مطالعات ترجمہ، مسلم انگریزی ادب، انگریزی میں ہندوستانی تحریریں اور ادبی نظریات و تنقید۔