EMail(s): hod.persian@manuu.edu.in
Phone Number(s):شعبۂ فارسی 2008 میں اسکول برائے السنہ ، لسانیات و ہندوستانیات کےایک حصے کے طور پر قائم کیا گیا۔ یہ شعبۂمطالعاتِ زبان فارسی کا ایک اہم مرکز بننے کے لیے کوشاں ہے۔شعبہ برج کورسز، انڈر گریجویٹ پروگرام، ایم اے (فارسی)، پی ایچ ڈی اور ڈپلوما جیسی مختلف سطحوں پر کورسز فراہم کررہا ہے۔ شعبہ کے مطالعات فارسی میں تقابلی لسانیات، علم مخطوطات، دستاویز خواندگی اورترجمہ، تاریخ نگاری، کتبہ شناسی، مسکوکیات ، صوفی شعرا ، ہندایرانی ادب ، ثقافتی مطالعات اور فارسی ادب، زبان و ثقافت کے جدید رجحانات وغیرہ پر تحقیقی کام انجام دیا جاتا ہے۔شعبۂ فارسی ، ہمارے قومی ثقافتی ورثہ کی ایک تحقیقی زبان اور ایک بین الاقوامی زبان کی حیثیت سے فارسی مطالعات کے بنیادی مقاصد کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے ۔