About Ph.D. Programme

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں "اردو زبان اور اس کے تاریخی شعور کی جمالیاتی اور ثقافتی اقدار کے فروغ اور تحفظ" کے پیش نظر2007 میں مرکز مطالعات اردو ثقافت  کا قیام عمل میں آیا ۔اس کا مشن  اردو زبان کی تہذیبی و ثقافتی وراثت کومحفوظ رکھنا اور اسےتہذیبی وثقافتی تحقیق کے مرکز کے طور پر فروغ دینا ہے۔مرکز نے اپنے وژن اور مشن کے پیش نظر حیدرآباد کیمپس میں تعلیمی سال 24۔2023 سے  اردو کلچر اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کیا ہے۔ پی ایچ ڈی پروگرام  کے دائرۂ تحقیق  میں خصوصی  طور پر اردو تہذیب، لسانی تہذیب، تہذیبی اصطلاحات، تہذیبی فرہنگ، محاورات ، ضرب الامثال، اردو ادب میں تہذیبی عکاسی، مشترکہ تہذیب ، کثیر الثقافتی، رنگ و نسل، تنوع، تکثیریت، بقائے باہمی، مادی تہذیب، ہندوستانی تہذیب ، علاقائی تہذیب، ہند۔ اسلامی تہذیب، لوک تہذیب، شہری تہذیب، قبائلی تہذیب، لوک آرٹ، لوک ادب، لوک گیت، لوک کہانی، لوک تھیٹر، مقبول عام تہذیب، پرفارمنگ آرٹ، گیت، رقص، موسیقی، ڈراما، فنون لطیفہ، میڈیا کلچر، فلم کلچر، سماجی ثقافت، رسم و رواج، اعتقاد، توہم پرستی، تفریح و تفنن، روایات، رسم ورواج، آداب زندگی، فنون اور جمالیات وغیرہ شامل ہیں۔