ہماری سہولیات
 
 کمپیوٹر سائنس وانفار میشن ٹکنالوجی کے شعبہ میں ان طلبہ کے لیے  بڑی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جو کمپیوٹر سائنس سیکھنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔فی الحال شعبہ کے پاس چار جدید ترین لیبارٹیز ہیں ۔جنرل پروگرامنگ لیب،اڈوانس پروگرامنگ لیب،پراجکٹ لیب، انٹرنیٹ لیب۔ ان ساری لیبارٹیز کو شعبہ کے گیگابائٹ نیٹ ورک (Gigabit Network)سے جوڑ دیا گیا جس کے نتیجے میں یہ انسٹی ٹیوٹ ون گےگابائٹ نیٹ ورک آن آپٹیکل فائبر(Institute one Gigabit Network on Optical Fiber)سے جڑ گیا ہے۔ شعبہ کی تمام تجربہ گاہوں میں مرکزی ایر کنڈیشنگ اور UPS دستیاب ہے ۔
    طلباکوتمام لیباریٹریز میں انفرادی مقام کارکی فراہمی کے ساتھ ہی ایچ پی کمپیوٹرز فراہم کیے گئے ہیں جو انٹیل کور آئی ۔7 پروسیسر سے لیس ہیں۔ ۔ شعبہ ان کمپیوٹرز کو مسلسل اپ ڈیٹ کرتا رہتا ہےتاکہ جدید ترین ٹکنالوجی کے پہلو بہ پہلو چل سکے۔تمام کلاسز اور لیباریٹریز، ایل سی ڈی پراجکٹرزسے لیس ہیں۔

تجریہ گاہ کی سہولیات:

  1.     123 عدد کور i7   پراسیسر اور 8GB RAM  کے ایچ پی  ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز
  2.     کور i7  پراسیسر کے 5  عدد لیپ ٹاپ
  3.     6 ایل سی ڈی پراجکٹر
  4.     8  لیزر پرنٹرس
  5.     1GBPS این کے این کنکٹی وٹی
  6.     دو گھنٹے بلا تعطل برقی سپلائی کے بیک اپ  کی سہولت


سافٹ وئیر ٹولز اور اینوائرمنٹ:

MSDNAA- کے ساتھ مائیکرو سافٹ پروڈکٹ جوکہ مائیکرو سافٹ اکیڈیمک الائنس پروگرام ہے اورتعلیمی مقاصد کے لیے بنڈل آف مائیکرو سافٹ وئیرپرمشتمل ہے  ۔شعبہ کی جانب سے ڈیولپمنٹ اینوائرمنٹ جیسے ایم ایس ویژول اسٹوڈیو، ایم ایس ویژول اسٹوڈیوڈاٹ نیٹ ، ویژول پرولاگ، ایم ایس آفس ڈیولپر، وغیرہ بھی ڈیولپمنٹ مقاصد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
مختلف سافٹ وئیر ڈیولپمنٹ ماڈل سے طلباکوواقف کرانے کے لیے IBM Rational Rose Software development suitکا استعمال کیا جاتاہے۔
Oracle RDBMS  کے ساتھ Oracle  پراڈکٹس  اورOracle Academic Initiative  (او اے آئی ممبرشپ لائنسس)
جاوا کمپائلر اور ایپ لیٹ ویور ‘ C++  کمپائیلر
Linux, Redhat, Open sources  کی مختلف  تقسیم
IBM  ریشنل ریپسوڈی ڈیولیپر کا مسلمہ صارف لائنسس