اخبارات کے لیے خبریں

Hyderabad,

اُردو یونیورسٹی میں ”داستانِ عرفانِ بدھ“کی پیشکشی پونم گردھانی اور راجیش کمار نے سماں باندھ دیا

حیدرآباد، 28 جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یو نیورسٹی ، مرکز مطالعاتِ اردو ثقافت کے زیر اہتمام کل شام سید حامد لائبریری آڈیٹوریم میںمحفلِ داستان گوئی کا انعقاد عمل میں آیا۔ تھی ¿ٹر اور ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ پونم گردھانی اور راجیش کمار نے مہاتما بدھ کی زندگی پر مشتمل ” داستانِ عرفانِ بدھ“ کے زیر عنوان داستان پیش کرتے ہوئے سماں باندھ دیا۔اس داستان میں بدھ کی پیدائش سے وفات تک ،حصولِ معرفت اور بدھ مذہب کے فروغ کا احاطہ کیا گیا۔ داستان گویوں نے انتہائی جاذب ،دلچسپ اور پُر کشش اندازِ بیان میں داستان کو پیش کیا۔ ہدایت نامور داستان گو محمود فاروقی کی تھی اور اسکرپٹ پونم گردھانی نے لکھی ہے۔مرکز مطالعاتِ اردو ثقافت کے مشیر اعلیٰ جناب انیس اعظمی نے مہمانان کا تعارف پیش کیا، نظامت کی اورحاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے اپنے تعارفی کلمات میں داستان گوئی کی روایت کے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز نے بہترین پیش کش کے لیے پونم گردھانی اور راجیش کمار کو مبارک باد پیش کی۔ انھوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدھ مذہب کی تبلیغ میں عورتوں کی شمولیت حصولِ علم کے باعث ہی ممکن ہو سکی۔علم ، سماج کے ہر طبقہ ، مذہب ، ذات اور جنس کی فلاح و بہبود اور ترقی کا ضامن ہے۔علم ایک ایسا ذریعہ ہے جس کے باعث ہرفرد کی شناخت قائم ہوتی ہے اور اسے ہر محاذ پر نمائندگی کے مواقع حاصل ہوتے ہیں۔مرکز مطالعاتِ اردو ثقافت کے ڈائرکٹر پروفیسرمحمد ظفرالدین نے مہمانان کا استقبال کیا۔ اس موقعے پر بڑی تعداد میں اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ پونم گردھانی ایک نامور داستان گو، اسکرپٹ نگار، تھیٹر اور فلم اداکارہ ہیں۔ وہ ٹیلی ویژن، فلم، ریڈیو اور تھیٹر سے وابستہ رہی ہیں۔ معاون داستان گو ، راجیش کمار ایک نامور تھیٹر ، ٹی وی اور فلم اداکار ہیں۔انھوں نے اَسمتا تھیٹر گروپ، دہلی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

مانو میں دکن کے علوم و فنون پر آج قومی سمینارکا افتتاح

حیدرآباد، 28جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، ہارون خان شیروانی مرکز برائے مطالعاتِ دکن کے زیر اہتمام دو روزہ قومی سمینار بعنوان ”دکن میں علوم و فنون اور تہذیب و ثقافت کا ارتقا ،عہد کاکتیہ سے عہد آصف جاہی تک “ کا 29 جنوری 2020 کو صبح 10:30 بجے لائبریری آڈیٹوریم میں افتتاح عمل میں آئے گا۔ پروفیسر نسیم الدین فریس، ڈائرکٹر، مرکز کے بموجب قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے اشتراک سے منعقد شدنی اس سمینار کے افتتاحی اجلاس میں پروفیسر محمد سلیمان صدیقی، سابق وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی مہمان خصوصی ہوں گے اور ڈاکٹر محمد اسلم پرویز وائس چانسلر، اردو یونیورسٹیصدارت کریں گے۔پروفیسر م ن سعید بنگلور کلیدی خطبہ دیں گے۔ جناب رحیم الدین انصاری ، صدر نشین اردو اکیڈیمی، تلنگانہ ؛ ممتاز اسکالر محترمہ اودھیش رانی ؛ ڈاکٹر زرینہ پروین ، ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ آرکائیوز مہمانان اعزازی ہوں گے۔ پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی، جوائنٹ ڈائرکٹر ، مرکز نے باذوق قارئین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔