شعبۂ سیاسیات
, صدرشعبۂ
EMail(s): hod[dot]polscience[at]manuu[dot]edu[dot]in
Phone Number(s): 091-40-23008327ایک آزاد شعبہ کی حیثیت سے شعبہ سیاسیات کا قیام 2015 میں ہوا۔ پروفیسر کنچا ایلیا شعبہ کے پہلے صدر تھے۔ شعبہ نوجوان اساتذہ پر مشتمل ہے جو اپنے علاقائی پس منظر اور تعلیمی دلچسپیوں کی بنا پر تنوع کا مظہر ہیں۔ اس سے قبل یہ شعبہ نظم و نسق عامہ کے ساتھ منسلک تھا۔شعبہ فی الحال ایم اے اور پی ایچ ڈی کورسز چلارہا ہے اور یونیورسٹی کے انڈرگریجویٹ پروگراموں میں چند پرچے پیش کرتا ہے۔ ایم فل پروگرام ختم کردیا گیا ہے۔
ویژن اور مشن
شعبہ کا ویژن ، علم سیاسیات کے حدود و افق دونوں ہی میں توسیع کرنا ہے۔ شعبہ اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ اس علم کے روایتی ، غیر مغربی اور مقامی میدان کے ساتھ ساتھ اس ڈسپلن کی مغربی اور "جدید" تفہیم ، غیر دریافت شدہ جہتوں کو دریافت کیا جاسکے۔ ایک اور مشن اکتساب کو مقامی میدان تک لے جانے کے لیے نئی بصیرت، طریقوں اور تدریسی آلات کی دریافت و تیاری ہے۔
ایک تازہ دم شعبہ کی حیثیت سے یہ چاہتا ہے کہ یہ عمدہ تعلیم اور تحقیق و علم کے ایک ممتاز مرکز کے طور پر ابھر آئے۔ شعبہ اس بات کے لیے بھی کوشاں ہے کہ وہ طلبا کو ایسے ہمہ جہت اکتسابی تجربات فراہم کرے جو سخت تعلیمی ، اطلاقی، عملی اور بین علومی تناظر کو مربوط کرے تاکہ سیاسیات کے تمام تناظرات میں اس کی گہری بصیرت کے حصول کو یقینی بنایاجاسکے۔ شعبہ علم و تحقیق میں اضافہ کا پابند ہے تاکہ سماجی اور سیاسی زندگی میں بڑے پیمانے پر سدھار اور تبدیلیاں لائی جاسکیں۔
شعبہ اس کو ترجیح سمجھتا ہے کہ تدریس، اکتساب اور تحقیق کو علم کی اس شاخ اور حقیقی دنیا دونوں میں پیشرفت کے ساتھ ہم آہنگی سے جاری رکھا جائے۔ کورسز کواس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ مختلف ڈومین اور سیاست کی سطح پر جاری اہم تبدیلیوں اور پیشرفتوں سے طالب علموں کو لیس کیا جاسکے۔ مختلف کمیٹیوں میں وسیع مشاورت اور مباحثوں کے ذریعے ، نصاب کو پابندی سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور اس میں ترمیم کی جاتی ہے۔
شعبہ تعلیم ، سول سروسز ، میڈیا ، انٹرپرینیورشپ اور غیر سرکاری شعبوں میں طلبا کو کیریئر کے انتخاب میں وسیع پیمانے پر تیار کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ شعبہ ماہرین تعلیم ، صحافیوں ، مصنفین ، بیوروکریٹس اور دیگر پیشہ ور افراد کے ساتھ باقاعدگی سے سیمینار اور دوبدو گفتگو کا اہتمام کرتا ہے تاکہ اکتسابی افق کو وسیع کیا جاسکے اور طلباء کو مختلف شعبوں میں کیریئر کا انتخاب کرنے کی ترغیب ملے۔