EMail(s): hod[dot]womeneducation[at]manuu[dot]edu[dot]in
Phone Number(s): 091-40-23006612سال 2005 میں شعبہ مطالعاتِ نسواں کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ شعبہ میں آغاز ہی سے ایم اے اور پی ایچ ڈی کے پروگرام چلائے جارہے ہیں ۔ملک میں خواتین ماہرین کی تیاری، ان کےاستحکام، انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے ایک ہمہ جہت طرز کو اختیار کیا گیا ہے۔مطالعاتِ نسواں ایک غیر روایتی تعلیمی میدان اورایک نیا شعبہ علم ہونے کے باوجود یہ ایک ڈسکورس، ایک طریقہ کار اور عمل کے لیے ایک ایجنڈہ بھی ہے۔
اس کورس کا اصل موضوع’’عورت ‘‘ ہے اسی لیے یہ مختلف شعبہ ہائے علم کی سرحدوں کو پار کرتا ہے اورنتیجتاً اس کی نوعیت ایک بین علومی شعبہ علم کی ہوگئی ہے۔ اس کورس کا نصاب طلبا کو اپنے حقوق اور مراعات کے متعلق مطلوبہ معلومات کی فراہمی کے ذریعے بااختیار بنانا اور انہیں مطلوبہ سمت میں سماجی انقلاب میں تبدیلی کے کامیاب عامل بن کر ابھرنے کے لیے تیارکرنا ہے۔حالیہ دنوں میں مطالعاتِ نسواں کویوجی سی کی جانب سے فیلوشپ اور کالجوں و یونیورسٹیوں میں لکچرر شپ کے لیے لازمی امتحان نیٹ و جونیر ریسرچ فیلو شپ کے لیے منظورشدہ مضامین میں شامل کرلیا گیا ہے۔