کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹکنالوجی
ڈاکٹر پردیپ کمار, صدرشعبۂ
EMail(s): office[dot]csit[at]manuu[dot]edu[dot]in
Phone Number(s): +91-40-23120600 : EXTN: 3611مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی نے2006میں انفارمیشن ٹکنالوجی میں ایک سالہ پوسٹ گریجویشن ڈپلوما (پی جی ڈی آئی ٹی)کورس کو متعارف کراتے ہوئے شعبہ کمپیوٹر سائنس اورا نفارمیشن ٹکنالوجی قائم کیا ۔ کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے میدان میں اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے اس شعبہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔کمپیوٹر کے میدان میں ہو رہی ترقی اور مسلسل جدت کی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے شعبہ تعلیم اور آئی ٹی انڈسٹری میں بہترین پیشہ ورانہ مہارت کے حامل افراد پیداکرنے کا پابند ہے ۔
شعبہ نے 2011 میں ماسٹر آف کمپیوٹر اپلی کیشن (ایم سی اے ) شروع کیا تاکہ کمپیوٹر اپلی کیشن میں بنیادی اہلیت کو فروغ دیا جاسکے اور طلبا میں سافٹ وئیر ڈیولپمنٹ اسکلز کے فروغ کے ساتھ ساتھ انہیں تحقیق میں چیلنجز قبول کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔
ملک کے نوجوانوں میں کاروباری مہارت پیدا کرنے کے لیے شعبہ نے پےشہ ورانہ مہارت کے حامل بہترین افراد کی تیاری کے مقصدسے 2013سے CS&ITمیں بیچلر آف ٹکنالوجی(B.Tech)پرو گرام شروع کیا ہے۔معیاری تحقیق کے لئے شعبہ نے 2013سے کمپیوٹرسائنس میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کیا ہے۔
شعبہ نے 2013 میں بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس) شروع کیا تاکہ نوجوانوں میں انٹرپرینر شپ اسکلز کو پروان چڑھایا جاسکے اور حقیقی زندگی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے معیاری پیشہ ور افراد تیار کیے جاسکیں۔ بی ٹیک پروگرام آل انڈیا کونسل فار ٹکنکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای۔) سے منظور شدہ ہے۔
اذہان کو معیاری تحقیق سے جلا بخشنے کے لیے شعبۂ سی ایس اور آئی ٹی نے 2013 سے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی شروع کیا ہے۔ مزید برآں تعلیمی ٹریننگ اور تحقیقی مہارت فراہم کرنے کے لیے شعبہ نے 2015 سے ایم ٹیک (کمپیوٹر سائنس) شروع کیا ہے۔