پلیسمنٹ سیل کا تعارف
پلیسمنٹ سیل طلبا کی ملازمتوں کےلیے مختلف کمپنیوں کو مدعو کرکے کیمپس انٹرویوز کا نظم کرتا ہے۔ یہ دومقاصد کی تکمیل کرتا ہے ، ایک طلبا کے لیے مستقبل کے کیریر کو حاصل کرنا دوسرے انڈسٹری کے لیے خطہ میں دستیاب بہترین تازہ ترین ذہانت دستیا ب کروانا جنہیں تربیت دے کر اور موڑ کر وہ ملازمین کی اپنی طویل المدتی ضرورت کو پورا کرسکتے ہیں۔ یہ سیل تمثیلی انٹرویوز، گروپ ڈسکشن، ریزیومے رائٹنگ ورکشاپس، ایچ آر میٹنگز کا انعقاد کرتے ہوئے طلبا کو ٹریننگ دینے اور پروان چڑھانے کی مختلف سرگرمیاں انجام دیتا ہے۔ ایم سی اے ، بی ٹیک اور ایم ٹیک کے طلبا کو پلیسمنٹ تعاون فراہم کرتے ہوئے پلیسمنٹ سیل انڈسٹری کے ساتھ تعلقات اور دوبدوملاقات میں بھی مدد دیتا ہے۔
پلیسمنٹ کا عمل
انسٹی ٹیوٹ کیمپس میں مختلف کمپنیوں کو رکروٹمنٹ کے لیے مدعو کرتا ہے اور پروگرام کے آخری سال میں زیر تعلیم طلبا کے لیے پلیمسنٹ مواقع فراہم کرتا ہے ۔
انسٹی ٹیوٹ میں حتمی پلیسمنٹ انڈسٹری کے ساتھ ایک بہت ہی باقاعدہ دوبدو ملاقات اور طلبا کی مسلسل کونسلنگ کے نتیجہ میں ہوتا ہے ۔ پروگرام کی شروعات ہی سے طلبا کی ان کی کیریر امنگوں اور ان کے مواقع کے بارے میں مسلسل کونسلنگ کی جاتی ہے جو انسٹی ٹیوٹ کے پلیسمنٹ پروگرام میں امکانی کمپنیوں کے ساتھ ان کی شرکت پر منتج ہوتی ہے۔ اس سے طلبا کو نہ صرف ان کے 'خوابوں' کی ملازمت حاصل کرنے میں مددملتی ہے بلکہ ساتھ ہی یہ پلیسمنٹ کمپنیوں کے لیے بھی 'درست' امیدوار کی شناخت میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔جب کوئی تنظیم انسٹی ٹیوٹ کے ریکروٹمنٹ میں دلچسپی دکھانے لگتی ہے تو طلبا کو ملازمت کے لیے رجسٹر کروانے کو کہاجاتا ہے۔ جاب اوپننگ اور اس کی تفصیلات کے ساتھ ایک ای میل طلبا کوآرڈینٹرز اور پلیسمنٹ کمیٹی کو بھیجاجاتا ہے۔ پلیسمنٹ سیل اس جاب پروفائل کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ طلبا کی جانب سے رجسٹریشن ان کے آفیشیل جی میل آئی ڈی سے دی گئی لنک پر کیا جاتا ہے۔ یہ لازمی نہیں ہے۔ کسی مخصوص جاب کے لیے رجسٹریشن کرنے والے طلبا کو اس جاب کے لیے متصور کیا جاتا ہے اور ان کے نام اور سی وی کمپنی کے ساتھ شیئر کیے جاتے ہیں۔ پلیسمنٹ سیل کے ساتھ اپنے ریزیومے کو اپ ڈیٹ رکھنے کی ذمہ داری طالب کی رہتی ہے۔ جب ایک مرتبہ طلبا کے نام داخل کردیے جائیں تو طالب علم کو سیلیکشن پروسس سے دستبردار ہونے کی اجازت نہیں رہتی۔
بسااوقات کمپنیاں پری پلیمسنٹ ٹاک / گروپ ڈسکشن / تحریری ٹسٹ کے لیے آتی ہیں اور منتخب کیے گئے طلبا کا کیمپس میں یا کیمپس کے باہر انٹرویو لیا جاتاہے۔ اس کے علاوہ ، کچھ کمپنیاں طلبا کو ان کے سی وی کی بنیاد پر منتخب کرتی ہیں اور انہیں ان کے دفاتر میں گروپ ڈسکشن / انٹرویو کے بلاتی ہیں۔ تاہم یہ پلیسمنٹ ، پلیسمنٹ گائیڈ لائن :19 کے مطابق ہی کیا جاتا ہے۔
پلیسمنٹ کے لیے منصوبہ بندی
پلیسمنٹ سرگرمی کا بنیادی طورپر پلیمسنٹ کمیٹی کے ذریعہ اہتمام کیا جاتا ہے جس کی سربراہی ڈائرکٹر کے سپرد ہوتی ہے اور کارپوریٹ ریلیشن اور دیگر کمیٹی ارکان جن میں مختلف شعبوں کے اساتذہ اور طلبا شامل ہوتےہیں اس عمل میں مدد کرتے ہیں۔
پلیسمنٹ سیل کے تحت انجام دی جانے والی وسیع سرگرمیوں درج ذیل ہیں:
فائنل پلیمسنٹ اور طلبا کےلیے انڈسٹریل ٹریننگ اور انڈسٹری سے متعلقہ پراجکٹ حاصل کرنے کے لیے طلبا پلیسمنٹ کمیٹیوں کی تشکیل
فائنل پلیمسنٹ کے لیے پلیسمنٹ براؤچر کی تیاری
کمپنیوں کو پری پلیسمنٹ دورے (پی پی وی)
امکانی ریکروٹرز کے ساتھ کمیونکیشن، نیٹ ورکنگ اور تعلقات سازی
امکانی ریکروٹرز کو انسٹی ٹیوٹ کے دورے کے لیے مدعو کرنا
مقررہ وقت کے بعد طلبا کو پلیسمنٹ ملنے تک پلیسمنٹ سرگرمیوں کو جاری رکھنا
سیلیکشن کے لیے امیدواروں کی تربیت تاکہ ان کے منتخب ہونے کے مواقع بڑھ جائیں
عمومی فالو اپ، جوائن ہونے کی کارروائی اور دیگر انتظامی سرگرمیاں
انسٹی ٹیوٹ پلیسمنٹ کمیٹی
انسٹی ٹیوٹ پر پلیسمنٹ متعلقہ سرگرمیاں پلیسمنٹ کمیٹی کے ذریعہ انجام دی جاتی ہے جو انسٹی ٹیوٹ کے مختلف شعبوں کے اساتذہ پر مشتمل ہے۔ مختلف شاکوں کے نمائندے طلبا جو اپنی تعلیم کے آخری سال میں ہیں انہیں بھی کمیٹی ارکان کے طورپر منتخب کیا جاسکتا ہے۔ اس کمیٹی کی سربراہی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر کے سپرد ہوتی ہے اور کارپوریٹ ریلیشن مینجر بطور رکن سکریٹری کام کرتے ہیں۔
پلیسمنٹ کے لیے طلبا کا رجسٹریشن
وہ طلبا جو آخری سال میں زیرتعلیم ہوتےہیں اور انسٹی ٹیوٹ سے پلیسمنٹ میں معاونت چاہتے ہیں انہیں پلیسمنٹ کے لیے خود کو رجسٹر کروانا ہوگا۔ جو پلیمسنٹ نہیں چاہتے انہیں خود کو رجسٹر کروانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ پلیسمنٹ کے لیے رجسٹریشن ، وقت بوقت انسٹی ٹیوٹ کو پلیسمنٹ رجسٹریشن فیس اداکرنے سے مکمل ہوگا۔
پلیسمنٹ کی اہلیت
وہ طلبا جو کورس کے اختتام پر تعلیمی امتحانات اور دیگر رسومات کامیاب کرنے میں ناکام ہوجائیں گے انہیں پلیسمنٹ کے عمل سے نکال دیا جائے گا اور اس طرح وہ کیمپس میں پلیسمنٹ سرگرمیوں کے اہل نہیں رہیں گے۔ نظم و ضبط کی کوئی بڑی خلاف ورزی بھی طلبا کو کیمپس پلیسمنٹ سرگرمیوں سے باہر کردے گی۔
پلیمسنٹ کے لیے رہنمایانہ ہدایات
فائنل پلیسمنٹ چند مخصوص گائیڈ لائنس (رہنمایانہ ہدایات) کے تحت انجام پاتا ہے جو طلبا کو زائد از فائدہ پہنچانے کے لیے فریم کیے جاتے ہیں۔ ان رہنمایانہ ہدایات کی گاہے بگاہے تجدید کی جاتی ہے۔
مقصد
سی آر سی ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ مشاورت اورربط کے ذریعہ طلبا کی معروف تنظیموں ملازمت کی راہیں تلا ش کرناجس کے لیے درج ذیل طریقے اپنائے جائیں گے۔
کیمپس انٹرویوز
آف کیمپس انٹرویوز
جاب فیرز
پلیسمنٹ سیل تین ونگز سے بنا ہے جو یہ ہیں : ٹریننگ سیل ، انڈسٹری انسٹی ٹیوٹ انٹرایکشن سیل ، جانچ اور پلیمسمنٹ مشاورتی سیل
ٹریننگ سیل
ٹریننگ سیل درج ذیل چیزوں کو انجام دیتے ہیں :
کمیونکیشن ٹریننگ
انڈسٹریل ٹریننگ
پرسنل اسکل ڈیولپمنٹ
تمثیلی انٹرویوز کا انعقاد
جنرل ڈسکشن
ٹکنکل اسکل میں اضافے کی ٹریننگ
جانچ اور پلیسمنٹ مشاورتی سیل
یہ سیل ان عام طریقوں سے بحث کرتا ہے جو طلبا کے ریکروٹمنٹ اور درج ذیل پر زور دیتے ہوئے کیمپس مہمات اور جاب فیرز منعقد کروانے میں مدددیتے ہیں۔
سیمینارز
ورکشاپس
کیمپس ریکروٹمنٹ
ٹریننگ سیشنز
کونسلنگ
آن لائن /آف لائن امتحانات اور جانچ
پبلک اسپیکنگ ٹپس
انڈسٹری انسٹی ٹیوٹ انٹرایکشن (ٹریپل آئی ) سیل
یہ سیل شعبہ اور انڈسٹری کے درمیان رابطہ کار کا رول اداکرتا ہے۔ وہ ریکروٹ کرنے والی کمپنیوں سے بات کرتے ہیں اور طلبا کے رکروٹمنٹ کا نظم کرتے ہیں۔ ان کی سرگرمیوں میں شامل ہے :
ٹکنکل ایکسپرٹ لکچرز
کارپوریٹ گیسٹ لکچرز
پلانٹ انڈسٹری کے دورے
فارغین سے دوبدوملاقات
ورکشاپس
انڈسٹری سے مناسب ربط
جاب فیرز/آن کیمپس/آف کیمپس/ پول کیمپس مہمات کا انعقاد
مسز گیتا پٹون
ٹریننگ اور پلیسمنٹ آفیسر(ٹی پی او) ،سی ایس اور آئی ٹی