مرکز برائے مطالعاتِ نسواں
ڈاکٹر آمنہ تحسین - ڈائریکٹر - مرکز برائے مطالعاتِ نسواں, ڈائریکٹر
EMail(s): cws[at]manuu[dot]edu[dot]in, shahidamurtaza[at]rediffmail[dot]com, dir[dot]cwsmanuu[at]gmail[dot]com
Phone Number(s): 9849583970تعارف :
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (MANUU) ایک مرکزی یونیورسٹی ہے ۔یہ پارلیمنٹ کے ایک قانون کے ذریعے جنوری 1998 میں کل ہند دائرہ کار کے ساتھ قائم کی گئی۔یونیورسٹی کا مینڈیٹ اردو زبان کا فروغ اور ترقی اور ووکیشنل اور ٹکنکل ایجوکیشن کو روایتی اور فاصلاتی طریقوں کی مدد سے اردو زبان میں فراہم کرنا ہے اور خواتین کی تعلیم اور امپاورمنٹ پرتوجہ مرکوز کرنا ہے۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا صدر دفتر اور مرکزی کیمپس گچی باولی حیدرآبادمیں واقع ہے ۔ یہ کیمپس 200 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے ۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے طلبا اور عملے کا تعلق پورے ہندوستان سے ہے۔ یہ تمام شعبۂ علوم میں معیاری اردو تعلیم میں ایکسلنس کے یونیورسٹی کے کمٹمنٹ کی بنا پر اس کی جانب راغب ہوئے ہیں۔
مرکز برائے مطالعاتِ نسواں، مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی منظوری مراسلہ نمبرF.7.28/2002/NFE.II مورخہ دسمبر2004 کے ذریعے حاصل ہوئی۔مرکز نے 2 اپریل 2005 سے باقاعدہ اپنے کا آغاز کیا۔ پروفیسر راج شیکھرن پلائی ، نائب صدر یوجی سی نے مرکز کا افتتاح کیا۔ مرکز اپنے آغاز ہی سے تدریس، تربیت، تحقیق، توسیع اورحوصلہ افزائی کے کاموں میں مصروف ہے۔اپنی ان سرگرمیوں کے ذریعے مرکز اردو بولنے والی خواتین کی بااختیاری اور اجتماعی سطح پر صنفی مساوات کے تصور کی تبلیغ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
مرکز کے مقاصد
تدریس، تربیت، تحقیق اور حمایت کے ذریعے عورتوں کی بااختیاری کے لیے کام کرنا۔
خواتین کو یکجا آنے اور طبقہ نسواں کی ترقی کے لیے کام کرنے کی خاطر پلیٹ فارم تیار کرنا۔
مختلف اہم امور پر صنفی تجزیے کی سہولت فراہم کرنا۔
یوجی سی کی جانب سے اسپانسر کردہ تمام مطالعات نسواں مراکز میں سے مانو کا مطالعات نسواں مرکز (سی ڈبلیو ایس)وہ واحد مرکز ہے جو اردو بولنے والی خواتین کی سماجی ، معاشی اور تعلیمی ترقی کے لیے کام کررہا ہے۔ مرکز مطالعات نسواں ، مانو اردو زبان میں کمیونٹی کی سطح پر خواتین کے امورسے متعلق معلومات پھیلارہا ہے۔ یہ مرکز اپنے فیلڈ ایکشن پروگراموں کے ذریعہ مطالعات نسواں کے تصورات کی تفہیم کا موقع بھی فراہم کررہا ہے۔ مطالعات نسواں مرکز مانو، صنفی حساسیت پروگرام اور کمیونٹی سطح پر خواتین کی مہارتوں کے فروغ کے لیے ٹریننگ پر خصوصی توجہ مرکوز کررہا ہے تاکہ خواتین کے خلاف امتیاز کو ختم کیا جاسکے اورایسی سرگرمیوں میں ان کی شرکت بڑھائی جاسکے جس سے آمدنی میں اضافہ ہو۔
سی ڈبلیو ایس کےشعبہ نسواں کی جانب سے چلائے جارہے اساتذہ ایم اے (مطالعات نسواں ) کی تدریس اور ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام کے ریسرچ گائیڈنس میں فعال طریقے سے مشغول اور ساتھ ہی اردو بولنے والے طبقے میں تعلیم نسواں کے فروغ میں بھی مصروف ہیں اور ساتھ ہی مین اسٹریم تعلیمی نظام میں لڑکیوں کی ترک تعلیم کی شرح کو کنٹرول کرنے والےعامل کا بھی اہم رول نبھارہے ہیں۔
مرکز کا اصل میدان ایمپریکل ریسرچ ہے جس کا مقصد خواتین کو درپیش مسائل کو نمایاں کرنا ہے۔ بسااوقات کئی خواتین کی خدمات سامنے نہیں آپاتیں ، چنانچہ مرکز اپنی تحقیق اور ڈاکیومنٹیشن کے ذریعہ ان کے تعاون کو نمایاں کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
بعض اہم میدان جن میں مرکز کام کرتا ہے
خواتین کے مسائل [نجی اور عوامی –بالخصوص مسلم خواتین کے حوالے سے]۔
خواتین کی تعلیم ، صحت ،امپاورمنٹ ، حقوق
خواتین اور تشدد[گھریلو اور عوامی]
خواتین اور ادب ۔ نسائی تنقید
خواتین ، میڈیا اور انفارمیشن ٹکنالوجی
سی ڈبلیو ایس، اپنے ٹریننگ اور امپاورمنٹ پروگراموں کے ذریعہ سلم علاقوں کی خواتین کی سماجی و معاشی اور تعلیمی امپاورمنٹ کے لیے مسلسل کوشاں ہے ۔اس کا مقصد خواتین کو ان کی بقا اورخوشحالی کے لیے اپنے دستوری اور نجی حقوق سے واقف کروانا ہے ۔
صنفی امور پر سیمینارز، سمپوزیا، توسیعی لکچرزاورصنفی حساسیت پر ورکشاپ اور "مطالعات نسواں " پر سرٹیفکیٹ کورس مرکز کے اہم اجزا ہیں۔ مانو میں سی ڈبلیوایس مختلف سرگرمیوں کے ذریعہ خواتین امپاورمنٹ کی جانب سنجیدگی سے کام کررہاہے۔