ڈائرکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن

ڈائرکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن طلبا کے لیے جسمانی سرگرمیوں ، گیمس اور اسپورٹس کا انعقاد کرتا ہے تاکہ ان کی صحت بہتر ہو، وہ کھیل میں ماہر ہوں ، لیڈر شپ کو پروان چڑھایا جاسکے ، اجتماعیت کے احساس میں اضافہ ہو اور وہ معیار زندگی کو برقرار رکھ سکیں۔ اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ یونیورسٹی طلبا کو گیمس ، اسپورٹس اور جسمانی تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور ان کی اہمیت جاننے کے بارے میں بیدار کیا جائے ؛ گیمس کے معیار کو بڑھایا جائے اور اسپورٹس مین شپ کے کلچر کو فروغ دینا ؛ مجموعی ارتقا میں گیمس اوراسپورٹس کی ضرورت کے بارے میں عمومی بیداری اور شعور پیدا کیا جائے؛ ایسے گیمس اور اسپورٹس سرگرمیوں کا منصوبہ بناکرانہیں فروغ دیاجائے  جو طلبا میں کردار سے متعلق اقدار اور نظم و ضبط کو بڑھائیں ؛ اسپورٹس ، گیمس اور فزیکل فٹنس میں ٹریننگ اور کوچنگ کا نظم کیا جائے ؛ اہم گیمس میں  طلبا کے مقابلے منعقد کیے جائیں اور ٹیم ایونٹس اور مختلف ٹورنامنٹس میں یونیورسٹی کی نمائندگی کے لیے کھلاڑیوں کے سیلیکشن کیمپس منعقد کیے جائیں۔

 

Sports-Pic-1

ڈائرکٹوریٹ ٹیبل ان شعبوں میں سالانہ انٹر اسکول ٹورنمنٹس کا انعقاد کرتا ہے : ٹیبل ٹینس، شطرنج، کیرم، کبڈی، بیسٹ فزیک، پاورلفٹنگ، کرکٹ، فٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن اور اتھلیٹکس۔یہ مختلف اسپورٹس اور گیمس میں سالانہ سیلیکشن ٹرائل کا بھی نظم کرتا ہے ۔ غیر معمولی طلبا کو منتخب کرکے مختلف زونل / آل انڈیا انٹر وارسٹی ، ریاستی اور قومی ٹورنمنٹس میں بھیجا جاتا ہے۔ کرکٹ ، فٹ بال، باسکٹ بال، لان ٹینس ، اسکیٹنگ، والی بال، کبڈی اور کھوکھو کے لیے آؤٹ ڈور سہولیات دستیاب ہیں۔ انڈور گیمس جیسے بیڈمنٹس (ووڈن کورٹس)، ٹیبل ٹینس، کیرم، شطرنج، جدید جمنازیم بھی دستیاب ہیں۔ ڈائرکٹوریٹ چوائس بیسڈ کریڈٹ سسٹم (سی بی سی ایس) کے تحت اسپورٹس اور فزیکل ایجوکیشن (انفرادی، ٹیم ، اسپورٹس فٹنس، اتھلیٹکس، اکواٹکس اور جمناسٹکس ) میں کورس بھی فراہم کرتا ہے۔