نظامت داخلہ
EMail(s): admissionsregular@manuu.edu.in, admissionsodl@manuu.edu.in
Phone Number(s): 91-040-23120600 Ext: 1800, 1801نظامت داخلہ کا قیام سال 2017 میں 63ویں ایکزیکٹیو کونسل می لیے گئے فیصلے کی بنیاد پر عمل میں آیا جس کا مقصد یونیورسٹی کی جانب سے چلائے جارہے مختلف کورسز میں منظم ، شفاف ، بامقصد اور طلبا دوست انداز میں سنٹرلائزڈ داخلے کیے جاسکیں۔
اس سے قبل ، مرکزی داخلہ کمیٹی (CAC) یونیورسٹی ہیڈکوارٹر اور دیگر سیٹلائیٹ کیمپسوں اور ملحقہ اداروں کے داخلوں کی نگرانی کررہی تھی۔ بڑھتے ورک لوڈ اور دیگر محلقہ ذمہ داریوں بشمول طلبا کے ریکارڈ کی نگہداشت کرنا اور وقت بوقت یوجی سی اور ایم ایچ آرڈی سی کو طلبا کا ڈاٹا بھیجنا ،کی بناپر یونیورسٹی داخلے سے متعلق امور سے نمٹنے کے لیے مستقل میکانزم بنانے کی ضرورت محسوس کررہی تھی۔
طلبا اندراج کی بڑھتی رفتار اور موجودہ ضرورت کو ملحوظ رکھتے ہوئے ایکزیکٹیو کمیٹی نے ایک علاحدہ "نظامت داخلہ" بنانے کی منظوری دی تاکہ داخلے سے متعلق طلبا امور کو دیکھا جاسکے اور اس کی سربراہی وائس چانسلر کی جانب سے مقررکردہ ڈائرکٹر کریں گے۔
دفتر نظامت داخلہ کی سربراہی ڈائرکٹر کریں گے اور جوائنٹ ڈائرکٹر اور اسسٹنٹ ڈائرکٹر معاون عملے کے ساتھ ان کے مددگار ہوں گے۔
نظامت داخلہ کی سرگرمیاں:
نوٹیفکیشن کا اجرا: نظامت داخلہ ، ریگولر اور فاصلاتی دونوں طریقہ تعلیم میں مختلف پی ایچ ڈی ، پوسٹ گریجویٹ ، انڈرگریجویٹ اور ڈپلوما کورسز، سرٹیفکیٹ اور پارٹ ٹائم کورسز میں انٹرنس اور داخلے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
طلبا تک رسائی کے لیے تشہیر:
انٹرنس امتحان : مختلف پی ایچ ڈی ، پوسٹ گریجویٹ ، انڈر گریجویٹ اور ڈپلوما کورسز کے لیے "کنٹرولر آف ایکزامنیشن ، مانو" کے ساتھ مل کر داخلہ امتحانات کا انعقاد کرے گا اور جانچ کے بعد سی آئی ٹی (سنٹر فار انفارمیشن ٹکنالوجی ۔ مانو) کی مدد سے میرٹ لسٹ کے ساتھ نتائج جاری کرے گا۔
کونسلنگ : ہیڈکوارٹرز، سیٹلائیٹ کیمپسوں اور ملحقہ کالجوں کے تمام شعبوں کی جانب سے چلائے جارہے تمام پروگرامز میں داخلہ ایک سنٹرلائزڈ کونسلنگ پروسیس کے تحت ہوگا۔
یونیورسٹی کے تمام طلبا اور عملہ کو شناختی کارڈ جاری کرنا۔