EMail(s): hod.translation@manuu.edu.in
Phone Number(s): 091-40-23008442شعبہ ترجمہ ' مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ہندوستان بھر میں اپنی نوعیت کا منفرد شعبہ ہے ۔ شعبہ ایم اے مطالعہ اور پی ایچ ڈی مطالعات ترجمہ کورسز چلاتا ہے۔ ایک مضبوط نظریاتی بنیاد کے علاوہ ، شعبہ ،ترجمہ کے عملی پہلوؤں پر زور دیتا ہے جس کا مقصد طلبا کو پیشہ ور مترجم کی تربیت دینا ، اور انھیں مطالعات ترجمہ میں تحقیق کے لیے ابھارنا ہے۔ حالیہ رجحانات ، ٹیکنالوجیز اور اصطلاحات نصاب کا حصہ ہیں۔ شعبہ دوسرے شعبوں کے طلبا کے لیے ترجمہ میں عام اختیاری کورسز پیش کرتا ہے۔