شعبہ اردو
, صدرشعبۂ
EMail(s): hod[dot]urdu[at]manuu[dot]edu[dot]in
Phone Number(s): 091-40-23532006شعبہ اردو کا قیام 2004 میں عمل میں آیا۔ شعبہ کا اصل مقصد نہ صرف ہندوستان بلکہ ساری دنیا میں اردو زبان ‘ ادب و ثقافت کی ادبی و ثقافتی اہمیت اور افادیت کے تعلق سے آگہی پیدا کرنا ہے۔ شعبہ اردو زبان کو علم کی زبان اور اردو ادب کو اقدار پر مبنی ایسے ادب کے طور پر فروغ دینا چاہتا ہے جو زمانے کی آزمائشیوں پر کھرے اتر سکیں۔ علم کے میدان کو وسعت دینے کی غرض سے شعبہ اردو کی حقیقی تحقیق کا بیڑہ اٹھانا چاہتا ہے۔ شعبے کے اہم تحقیقاتی موضوعات ہیں : جدید ثقافت کا مطالعہ، زبان و ادب، دکنی زبان ، ادب و ثقافت، لسانیات، ترجمہ اور ادبی تنقید کے میدان میں نئے اپروچس۔ شعبہ نے طلبا کے ہمہ جہتی ارتقا کے لیے "آزاد ڈسکورس فورم " کی تشکیل دی ہے۔
ویژن:
- صارفیت اور مادیت پرستی کے درمیان اردو ثقافت ، زبان اور ادب کے ذریعہ انسانی اور جمالیاتی اقدار کاتحفظ اور فروغ۔
مشن:
- اردو ثقافت ، زبان اور ادب کی اہمیت اور اس کی ہم آہنگی کی صلاحیت کے بارے میں شعور پھیلانا۔
- زبان و ثقافت کے ادبی ذوق و احساس اور اہمیت کو فروغ دینا۔
- قدروں خصوصا انسانی اقدار کے لیے محبت اور احترام پیدا کرنا۔
- خوبصورتی ، وقار ، عظمت اور نزاکت کے احساس کوجِلا بخشنا۔
- انسانی افادیت کی بنیاد پر اکتساب، تعلیم اور روزگار کے جذبے کوجِلا بخشنا۔
- تخلیقیت اور اصل کا تحفظ اور فروغ ۔
- تعلیمی اور تحقیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا۔
- مارکیٹ اور سوسائٹی میں کامیاب بننے کے لئے طلباء میں ابلاغی مہارت کو فروغ دینا۔
اہم میدان:
- مجموعی کلاسیکل پس منظر سے جڑ کر جدید ثقافت، زبان اور ادب کا مطالعہ
- دکنی ثقافت، زبان اور ادب
- اعلیٰ تحقیق
- مشرقی شعریات
- تنقید کے جدید نظریات
- لسانیات
- ترجمہ
- ہندوستانی سنیما
- اردو اور فائن آرٹس
- آزادیات(مولانا آزاد کا مطالعہ)