شعبہ معاشیات
پروفیسر فریدہ صدیقی, صدرشعبۂ
EMail(s): hod[dot]economics[at]manuu[dot]edu[dot]in
Phone Number(s):شعبہ معاشیات، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا ایک نوعمر شعبہ ہے جس کا قیام سال 2014 میں ہوا۔شعبہ طلبا کو اردو میڈیم کے ذریعےمعیاری تدریس کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے تاکہ اعلیٰ تعلیم میں ’شمولیاتی کیفیت‘ کو فروغ دیا جاسکے جو کہ ’شمولیاتی ترقی‘ کی ایک بنیادی شرط ہے۔اپنے آغاز ہی سے شعبہ اپنے چار اساتذہ کی افرادی قوت کے ساتھ معاشیات میں گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے کورس فراہم کررہا ہے۔ شعبہ کے اساتذہ متنوع میدانوں سے تعلق رکھتے ہیں جیسے بین الاقوامی تجارت، بین الاقوامی مالیات، اطلاقی حسابی معاشیات،مقداری معاشیات، زری معاشیات، اسلامک بینکنگ، صنف اور ترقیاتی معاشیات وغیرہ۔اساتذہ کا یہ متنوع اختصاص شعبہ میں مختلف الجہت تحقیق کو فروغ دے گا اورساتھ ہی ساتھ معاشیات میں اس کے پوسٹ گریجویٹ پروگرام کو ایک گہرائی عطا کرے گا۔ زراعت، صنعت، حکومت، آئی ٹی شعبہ، بینکنگ و مالیات، این جی اوز اور سماج و معاشیات سے متعلق دیگر میدانوں کے لیے اطلاقی معاشیاتی تحقیق میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو شعبہ تسلیم کرتا ہے۔صنعت اورتعلیمی میدان میں تربیت یافتہ ماہرین معاشیات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے شعبہ نے تعلیمی سال 18-2017 سے معاشیات میں پی ایچ ڈی پروگرام بھی شروع کیا ہے۔
بالعموم ہندوستان اور بالخصوص آندھرا پردیش و تلنگانہ میں پچھڑے و اقلیتی طبقات کی ترقی شعبہ کے مرکز توجہ میدان ہیں۔شعبے کے پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے کورس کی ساخت اور یہاں انجام دی جانے والی تحقیق کی منصوبہ بندی اس طرح کی گئی ہے کہ شعبہ کی جانب سے طے کردہ مرکز توجہ میدانوں پر توجہ دی جاسکے۔ شعبہ نے اپنے آغاز ہی سے اس بات کی کوشش کی ہے کہ نظریاتی و کمیتی طرز کے ایک متوازن امتزاج کے ساتھ اپنے آپ کو تدریس و اکتساب اور تحقیق کے لحاظ سے یونیورسٹی کے ایک مستحکم شعبہ کے طورپر فروغ دے۔