Submitted by Saddam1211 on Wed, 06/14/2023 - 14:58
اندرونی کوالٹی اشورینس سیل


انٹرنل کوالٹی اشورنس سیل (آئی کیو اے سی)‘مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی قومی ترقی میں تعاؤن سے فضیلت کی جستجو تک NAAC کی تمام اقدار کو اپناتا ہے اور انھیں قابل قدر طریقے سے حقیقت میں بدلنے کے لیے کوشاں ہے۔
آئی کیو اے سی مانو تدریس اور اکتساب کے معیارکو بڑھانے اور انہیں برقراررکھنے‘ تحقیق کو فروغ دینے‘ مشاورت کرنے اور ملک میں باشعوراُردو طبقہ کی تعمیر میں تعاؤن کا تصور رکھتا ہے۔
جیسا کہ مانو کا امتیاز اس کے ذریعہ تعلیم (میڈیم آف انسٹرکشن) میں ہے جو کہ اُردو ہے چنانچہ اس کی فضیلت کی جستجو لسانی طورپر اس لحاظ سے مشروط ہے کہ تدریس و اکتساب اور تحقیق وغیرہ میں جو بھی کارنامے انجام دیے جائیں گے  وہ اردو بولنے والے افراد کو لازمی طورپر بااختیار بنائیں گے ، تمام شعبہ ہائے تعلیم میں اردو کو فروغ دیں گے اور اردو کی علم ، سائنس اور ٹکنالوجی کی زبان کے طورپر پرورش کریں گے۔
اس کے مطابق آئی کیو اے سی کا مشن اردو ذریعہ تعلیم کے توسط سے اعلیٰ تعلیم  کو فروغ دینا اور اس میں معیار کو یقینی بنانا ہے۔
مانو کا ایک اور مقصد تعلیم نسواں پر توجہ مرکوز کرنا ہے اس لحاظ سے آئی کیو اے سی پر اُردو جاننے والی خواتین کو تعلیمی طورپر بااختیار بنانے اوراس تعلق سے NAAC کی سفارشات کا نفاذ کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
آئی کیو اے سی‘ کے پاس دیگر کسی بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے کی طرح یونیورسٹیوں کے لیے NAAC مینول کی شکل میں ایک پالیسی ہے تاہم پالیسی کے نفاذ کی اس کی حکمت عملی فطری طورپر دیگر اعلیٰ اداروں سے مختلف ہے جیسا کہ مانو کا ذریعہ تعلیم اُردو ہے۔
چنانچہ آئی کیواے سی مانو کے سامنے ہدف یہ ہے کہ کس طرح مانو‘ جس میں اعلیٰ تعلیم‘اُردو میں دی جاتی ہے‘کی تعلیمی کامیابیوں اور کارکردگیوں کے ساتھ NAAC کے کوالٹی انڈیکیٹر فریم ورک (معیاری اشاریے کا فریم ورک) میں درج شدہ توقعات پر پورا اُتراجائے۔
تاہم مانو میں آئی کیو اے سی اتنا بااختیار ہے کہ وہ تعلیم اور انتظامیہ میں معیار کو یقینی بناسکتی ہے۔ آئی کیو اے سی ،مانو کے اندر ایک آزاد سیل متصور ہوتا ہے جو اس بات کا پابند ہے کہ وہ اکیڈیمکس کو تدریس‘ اکتساب اور تحقیق اور آڈیٹ کے ان کے تعاؤن کے معیار کے بارے میں آگاہ کرے اور اس کی حوصلہ افزائی کرے اور ساتھ ہی انتظامیہ کو ان کے طریقہ کار کی شفافیت اور کارکردگی کی سطح سے واقف کرائے۔
اس لحاظ سے مئی 2018 میں انٹرنل کوالٹی اشورنس سیل کی NAAC کی سفارشات کی روشنی میں تشکیلِ نو کی گئی۔
آئی کیو اے سی کو مضبوط بنانے اور یونیورسٹی میں معیار کے حصول کی حکمتِ عملیوں کو نافذ کرنے کے لیے مانیٹرنگ میکانزم شروع کیا گیا۔مانو کے تمام شعبوں‘ ڈائرکٹوریٹس‘ مراکز‘ ٹیچر ایجوکیشن کالجس‘ آف کیمپس انتظامیہ‘ اکیڈیمک اور ڈیولپمنٹ سیکشنز سے آئی کیو اے سی کے لیے کوآرڈینٹر مقرر کیے گئے۔
 

IQAC Centre اندرونی کوالٹی اشورینس سیل مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی , گچی باؤلی حیدرآباد تلنگانہ 500032 dir.iqac@manuu.edu.in Ext: 4280 Hyderabad IQAC ڈائریکٹر University Administration پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری۔ ڈائریکٹر ، آئی کیو اے سی dir[dot]iqac[at]manuu[dot]edu[dot]in