Submitted by Manuu on Wed, 10/30/2019 - 18:49
انسٹرکشنل میڈیا سینٹر

یونیورسٹی نے اپنے فاصلاتی تعلیم کی ضرورتوں کی تکمیل کے لیےاپنے کیمپس میں  ایک مکمل " انسٹرکشنل میڈیا سنٹر(IMC)" قائم کیا۔جہاں یہ آئی ایم سی فاصلاتی تعلیم کی ضروریات کی تکمیل کرتا ہے وہیں یہ کیمپس کے طلبا کو اضافی اکتسابی مواد کی فراہمی میں بھی مدد کرتا ہے تاکہ کمرہ جماعت سے ہونے والے اکتساب کو مزید بہتر بنایا جاسکے اور صحافت اور ابلاغ عامہ اور اس طرح کے دیگر شعبوں کے طلبا کے لیے عملی تجربہ گاہ بن سکے۔ انسٹرکشنل میڈیا سنٹرکا بنیادی ڈھانچہ ایک ویڈیو اسٹوڈیو، آڈیو اسٹوڈیو، متعلقہ کنٹرول رومز، آڈیو ایڈٹ سوٹس، نان لینیر ایڈیٹنگ، کمپیوٹر گرافکس، اور اینی میشن وغیرہ کے ساتھ پوسٹ پروڈکشن کی مکمل سہولت بھی موجود ہے ۔اس کے علاوہ سیٹس کی تیاری کا ورکشاپ، پروپس،میک اپ کٹ، کانفرنس ہال، ٹکنیکل اسٹور، پری ویو تھیٹر اور ٹیپس کی ایک لائیبریری  اس بنیادی ڈھانچہ کا حصہ ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مرکز میں ایک ای کلاس روم اور دو کمپیوٹر لیابس  بھی موجود ہیں۔

ہارڈ وئیر سیٹ اپ

ویڈیو اسٹوڈیو کا رقبہ 145 مربع میٹر اور اس کی چھت کی اونچائی 10 میٹر ہے جس سے متصل پروڈکشن کنٹرول روم ہے۔یہ ہائی اینڈ براڈ کاسٹ گریڈ کیمروں (سونی کے ڈی۔55 پی ایچ) ، ایک بائیس۔ان پٹ ویژن مکسر، ایک 32 چینل آڈیو مکسر اور اس سے متعلقہ پروڈکشن گئیر سے لیس ہے۔ڈی وی سی اے ایم فارمیٹ میں ڈیجیٹل ریکارڈنگ کی جاتی ہے۔ اسٹوڈیو میں روشنی کی فراہمی کے لیے لچکدار ٗ موٹرائزڈلائٹنگ گرڈ لگے ہیں جو کول لائٹس پر مشتمل ہیں۔

آڈیو اسٹوڈیو اپنے متعلقہ کنٹرول روم کے ساتھ آڈیو ورک اسٹیشن پر ڈیجیٹل آڈیو ریکارڈنگ سے لیس ہے جس میں سی ڈی پر آڈیو پروگرامز تیار کرنے کی سہولت موجود ہے۔

ویڈیو اور آڈیو اسٹوڈیوز دونوں ہی کے اکاؤسٹک ڈیزائن ،براڈ کاسٹ معیارات کی توثیق کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ وہ ملک میں سب سے بہترمعیارات میں سے ہوں۔

آوٹ ڈور شوٹنگ کے لیے چار ایچ ڈی ٹی وی سے لیس کیمرے(سونی کے ایچ وی آر۔ ذِپ) بھی دستیاب ہیں۔

تین نان لینئیر ایڈیٹنگ سہولیات (اے وی آئی ڈی کے بنے ہوئے) اور ایک گرافکس اور اینی میشن سسٹم ، پوسٹ پروڈکشن ورک کے لیے بنیادی تکملہ ہیں۔

الکٹرانک کلاس روم (ای ۔کلاس روم)، آئی ایم سی میں دستیاب ایک اور منفرد سہولت ہے۔یہ کلاس روم چھت پر لگے کامپکٹ سائز ویڈیو کیمروں پر مشتمل ہے جن کو ریموٹ سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ ان کے علاوہ اسٹینڈ پر ایک ڈاکیومنٹ کیمرہ، الکٹرانک وہائٹ بورڈ، چھت پر لگا ایل سی ڈی پروجکٹر اور پاورپوائنٹ سلائیڈز کو دکھانے یا انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے ایک کمپیوٹر موجود ہے۔چھت پر لگا ایک کیمرہ بالعموم ٹیچر پر فوکس کرتا ہے جبکہ دوسرا طلبا پر فوکس کرتاہے۔ ویڈیو سبق فوری بنا کسی پوسٹ پروڈکشن ورک کے فائنل شکل میں آجاتا ہے۔اس سسٹم کو کوئی غیر پیشہ ورفرد واحد بھی چلا سکتا ہے ۔ سسٹم کو چلانے میں طلبا کو بھی شامل کیاجاتا ہے تاکہ وہ اس سرگرمی سے کچھ تجربہ حاصل کرسکیں۔

پروگرام پروڈکشن

مانو کا مقصد اعلیٰ تعلیم کے تعلیمی پروگرامز اُردو زبان میں پیش کرنا ہے۔ ساتھ ہی مانو کا مینڈیٹ اردو ثقافت ، ادب ، آرٹس اور کرافٹس کو عوام میں بڑے پیمانے پر فروغ دینا ہے۔ان مقاصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے آئی ایم سی دو مختلف قسم کے آڈیو اور ویڈیو پروگرامز تیار کرنا چاہتی ہے:

مانو کے فاصلاتی تعلیم کے مختلف کورسز/تعلیمی پروگراموں کے طلبا کے لیے نصاب پر مبنی آڈیو /ویڈیو اسباق۔ ادب و ثقافت، آرٹس ، سوشل ورک وغیرہ کے میدانوں میں عام عوام کی دلچسپی والے عناوین پر ڈاکیومنٹریز۔

تعلیمی آڈیوز اور ویڈیوز کے اسکرپٹس کی تیاری کے لیے یونیورسٹی کے اساتذہ آئی ایم سی سے قریبی ربط قائم رکھتے ہیں تاکہ وہ تعلیم مواد اور پروڈکشن کے درکارمعیارات کی توثیق کرسکیں۔عوام کے لیے بنائے گئے ڈاکیومنٹری پروگرام براڈکاسٹ کے ذریعہ نشر کیے جاتے ہیں۔اس مقصد کے لیے یونیورسٹی نے دوردرشن، پرسار بھارتی کے ساتھ یادداشتِ مفاہمت کی ہے تاکہ مانو پروگراموں کو پابندی سے ڈی ڈی اردو چینل پر نشر کیا جاسکے۔ براڈ کاسٹ کے ذریعہ سے جہاں عام عوام کو مخاطب کیا جاتا ہے وہیں طلبا کے لیے بھی یہ مفید ثابت ہوتے ہیں جیسا کہ اس سے ان کا تعلیمی و ثقافتی فہم بڑھتا ہے اور ساتھی ہی انہیں ڈی ڈی اردو چینل کے ذریعہ براڈ کاسٹ کیے جانے والے نصاب پر مبنی پروگراموں سے بھی فائدہ پہنچتا ہے۔

ڈی ڈی اردو پر مانو پروگرامس جنوری 2008 سے 2013 تک نشر کیے گئے ، ڈی ڈی اردو کے ساتھ کی گئی یادداشت مفاہمت ختم ہوچکی ہے اور اب یونیورسٹی ڈی ڈی اردو کے ساتھ تازہ یادداشت مفاہمت کررہی ہے ۔اب ہمارے ڈاکیومنٹریز ہر ہفتہ کو دوپہر ساڑھے تین بجے ای ٹی وی اردو پر نشر ہوں گے۔

مانو کے نصاب پر مبنی پروگرام اور معلوماتی پروگرام دونوں ہی مواد کی صحت، سماجی مطابقت اور پروڈکشن جمالیات کے اعلیٰ ترین معیارات کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔

لائیواسٹریمنگ: ملٹی کیمرہ سیٹ اپ کی مدد سے یونیورسٹی کی اہم تقریبات مانو ویب سائٹ پر راست نشر کی جارہی ہیں تاکہ دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود شخص ہمارے پروگراموں کو دیکھ سکے۔

ناظرین کی تحقیق

طلبا سے ان کی میڈیا ترجیحات کے بارے میں فیڈ بیک فارمس لیے جاتے ہیں تاکہ مختلف تعلیمی پروگراموں اور ان کے نشری شیڈول کی منصوبہ بندی میں مدد مل سکے۔

مستقبل کے منصوبے

فی الحال یونیورسٹی میڈیا کے اجزا جیسے پرنٹ شدہ خود تدریسی مواد کے اضافی ان پٹس تیار کرنا چاہتی ہے۔ تاہم جیسے جیسے ٹکنالوجی کی پیشرفت بڑھتی جائے گی اور وہ بالعموم تمام طلبا کے لیے قابل رسائی بن جائے گی ، یہ میڈیا جز پرنٹ شدہ مواد کی جگہ لیتے ہوئے خود بھی ماسٹر میڈیم کا کردار اداکرسکیں گے۔مستقبل قریب میں صرف میڈیا اجزا پر مبنی مختصر مدتی ورکشاپس اور سرٹیفکیٹ پروگرامس کو شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

جیسا کہ اُردو بولنے والے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں یونیورسٹی کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہمارے ملک کی سرحدوں سے پرے بڑھے تاکہ اردو میں ہائر ایجوکیشن کو فروغ دیا جاسکے۔ اس معاملے میں میڈیا ایک بڑا رول ادا کرسکتا ہے۔اس کے لیے یونیورسٹی کے بیرون ملک واقع اسٹڈی سنٹروں کے سیٹ لائٹ لنکس اور ویب پر مبنی تدریسی طریقہ کار جیسے ویب چینل یا یوٹیوب چینل جیسے مواقع زیر غور ہیں۔

orgl2 Centre Ground Floor, School of Mass Communication and Journalism Building, مولانا آزادی نیشنل اردو یونیورسٹی، گچی باؤلی حیدرآباد تلنگانہ 500032 rizwan@manuu.edu.in 040-23008302 Hyderabad IMC ڈائریکٹر University Administration جناب رضوان احمد rizwan[at]manuu[dot]edu[dot]in, imcoffice[dot]manuu[at]gmail[dot]com