اسکول برائے ترسیل عامہ و صحافت
یونیورسٹی نے سال 1999 میں ترسیل عامہ و صحافت کے تحت فراہم کیے جانےوالے مختلف تعلیمی پروگراموں کی معیاربندی اور شعبہ جات کی تشکیل کی سفارشات کرنے کے لیے اسکول برائے ترسیل عامہ و صحافت قائم کیا۔اس اسکول کا مقصد ترسیل عامہ و صحافت کے میدان میں اخلاقیات اور نہایت موثر صحافتی اظہار خیال کے سلسلے میں مولانا ابوالکلام آزاد کی وراثت کے مطابق معیاری پیشہ ور افراد کی تربیت کرنا ہے۔یہ پروگرام اردو ذرائع ابلاغ کی وسیع ہوتے ہوئے میدان میں پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرتا ہے۔اس پروگرام کا بنیادی مقصد ایسے پیشہ ور افراد کی تیاری ہے جو الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا اور تحقیق کے میدان میں ابھرنے والے چیلنجز کا سامنا کرنے کی صلاحیت سے لیس ہوں۔
فی الوقت اس اسکول میں صرف شعبۂ ترسیل عامہ و صحافت کا ایک شعبہ قائم ہے۔