یونیورسٹی نے سال 2014 میں کمپیوٹر سائنس کے تحت فراہم کیے جانےوالے مختلف تعلیمی پروگراموں کی معیاربندی اور شعبہ جات کی تشکیل کی سفارشات کرنے کے لیے اسکول برائے کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹکنالوجی قائم کیا۔اس کے علاوہ مختلف شعبہ جات کی جانب سے فراہم کیے جانے والےپروگراموں میں داخلوں،ان کی تدریس اور جانچ کے ضوابط بھی اسکول تجویز کرتا ہے۔اسکول کا بنیادی مقصد کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹکنالوجی کے میدان میں معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے اس کے علاوہ ایسے مضامین کے حقیقی بین علومیگروپ کا امتزاج پیش کرنابھی اس کے مقاصد میں شامل ہے جواعلیٰ درجے کی ماہراور انفارمیشن ٹکنالوجی کے میدان میں دنیا کی بہترین افرادی قوت سے مقابلہ کرنےوالی افرادی قوت کی تیاری میں معاون ہو۔ فی الوقت اس اسکول میں ایک شعبہ قائم ہے جس کا نام شعبہ کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹکنالوجی ہے۔
School اسکول برائے ٹیکنالوجی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، گچیبولی حیدرآباد تلنگانہ 500032 dean.csit@manuu.edu.in 091-40-23008367 Hyderabad SCSIT ڈین Academic School پروفیسر عبدالواحد dean[dot]csit[at]manuu[dot]edu[dot]in
اسکول برائے ٹیکنالوجی