Submitted by MSQURESHI on Mon, 03/09/2020 - 13:38
نظامت جسمانی تعلیم

Indoor

 

Indoor1

نظامت جسمانی تعلیم کا قیام

نظامت جسمانی تعلیم طلبا کو جسمانی سرگرمیوں و کھیل کود کی سہولت فراہم کرتا ہے تاکہ ان کی صحت بہتر ہو، وہ کھیل کی مہارتیں سیکھیں، ان میں قیادت پروان چڑھے، ان میں اجتماعی احساس بڑھے اور وہ بہتر معیار زندگی برقرار رکھ سکیں۔اس کا یہ بھی مقصد ہے کہ  یونیورسٹی کے طلبا کو کھیلوں و اسپورٹس اور جسمانی تعلیم کی سرگرمیوں میں حصہ لینے  کی اہمیت سے واقف کروائے ؛ کھیلوں کے معیار کو بلند کرے  اور کھیل کے جذبے کی حوصلہ افزائی کرے؛ انسان کی مجموعی نشوونما کے حصول میں کھیلوں کی ضرورت کے متعلق شعور بیدار کرے؛ کھیلوں اور اسپورٹس کے فروغ اور توسیع کی ایسی منصوبہ بندی کرے کہ اس سے ایسی دیگر سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی ہو اور جس سے طلبہ میں اقدار اور نظم و ضبط والے کردار کی نشوونما ہوسکے ؛  اسپورٹس ، گیمس  اور جسمانی صحت کے لیے تربیت کا اہتمام کرے ؛ اہم کھیلوں میں طلبا کے لیے مقابلوں کا اہتمام کرے  اور مختلف ٹورنامنٹس میں یونیورسٹی کی نمائندگی کےلیے ٹیم کے کھلاڑیوں کے انتخاب کی خاطر سلیکشن کیمپس کا اہتمام کرے ۔

یہ شعبہ  ٹیبل ٹینس، شطرنج، کیرم، کبڈی، بہترین جسمانی ساخت، پاورلفٹنگ، کرکٹ، فٹ بال، والی بال، بیڈ منٹن اور اتھیلیٹکس میں سالانہ بین اسکولی مقابلہ جات کا انعقاد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ شعبہ مختلف کھیلوں کے لیے سالانہ انتخابی مشقوں کا بھی اہتمام کرکے طلباکے لیے کوچنگ کیمپس کا اہتما م کرتا ہے ۔ بہترین طلبا کا انتخاب کرکے انہیں مختلف زونل/کل ہندبین جامعاتی، ریاستی اور قومی سطح کے ٹورنامنٹس میں حصہ لینے کے لیے بھیجا جاتا ہے۔ نظامت کی جانب سے چوائس بیسڈ کریڈٹ سسٹم ( سی بی سی ایس ) کے تحت کھیل اور جسمانی تعلیم (انفرادی، اسپورٹس فٹ نس، اتھلیٹکس، اکواٹکس اور جمناسٹکس ) میں کورس بھی چلایا جاتا ہے۔

ویژن: نظامت جسمانی تعلیم و کھیل کا ویژن ایک انفرادی شخصیت کی کھیل و کود کے ذریعہ مکمل کی نشوونما ہے۔

مشن:

جسمانی تعلیم اور دیگر اسپورٹس اور گیمس میں اختراعی، یکجا، بین شعبہ جاتی نصاب کو فروغ دینا۔

کھلاڑیوں کو مزید جسمانی فٹ نس کی جانب تحریک دینا۔ فٹ نس طلبا کو آج کھیل کی دنیا میں بہتر مظاہرہ کرنے اور کل سوسائٹی میں اپنے فرائض کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے قابل بناتا ہے۔

باقاعدہ اور سائنسی اسپورٹس ٹریننگ فراہم کرنا

تمام طلبا کو ایسے مواقع اور تجربات فراہم کرنا جو مکمل تندرستی کے حصول میں معاون ہوں اور اس کا نتیجہ ایک صحت مند اور طویل زندگی ہو۔

ایک ایسا معیاری جسمانی تعلیم کا پروگرام فروغ دینا جو جسمانی سرگرمیوں میں لذت انگیز شرکت پر زور دے ؛اپنی باقی زندگی میں ایک صحت مند جسمانی طورپر فعال طرززندگی کو شروع کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے درکار علم ، رویوں، حرکی مہارتوں، سماجی مہارتوں اور اعتماد کے فروغ میں طلبا کی مدد کرے۔

 

Directorate of Physical Education & Sports Directorate Directorate of Physical Education Maulana Azad National Urdu University, Gachibowli Hyderabad Telengana 500032 dir.sports@manuu.edu.in 091-9177475299 Hyderabad DPE چیئرمین University Administration