Submitted by rahamat on Fri, 11/08/2019 - 23:05
ماڈل اسکول حیدرآباد

 

مانو ماڈل اسکول حیدرآباد: ایک تعارف

مولانا آزاد نیشنل اُردو یو نیورسٹی ماڈل اسکول ، شہر حیدرآباد کے خوبصورت محل فلک نما سے متصل پسماندہ علاقہ فاطمہ نگر کی پہاڑیو ں کی آغوش میں واقع ہے ۔ یہ اسکول مرکزی حکومت کے ذریعہ سنہ 2007 میں مولانا آزاد نیشنل اُردو یو نیورسٹی کے تحت اُس وقت کے وائس چانسلر پروفیسر اے ۔ایم پٹھان صاحب کی قیادت میں قائم ہوا۔اسکول کی فلک بوس عمارت 2009 کو بن کر تیار ہوئی جس کا افتتاح متحدہ آندھراپردیش کے آں جہانی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے ہاتھوں سے ہوا جس کی میزبانی جناب اسدالدین اویسی ، رُکن پارلیمنٹ اور پرو فیسر اے ۔ایم۔پٹھان صاحب نے کی۔

          یہ اسکول CBSE دہلی سے الحاق شدہ سرکاری زمرہ میں شامل ہے جس کا ذریعہ تعلیم اُردو ہے CBSE کے ضابطہ کے مطابق مختلف مضامین کی تدریس کے لئے این  سی کی نصابی کُتب یو نیورسٹی کی جانب سے طلباکو مفت فراہم کی جاتی ہے۔یہاں جماعت اوّل تا بارہویں مشترکہ جنس کے لئے مفت تعلیم کا نظم ہے ۔نظام اسکول کیندریہ ودیالیہ کی طرز پر اپنی کارکردگی انجام دیتا ہے ۔گیارہویں اور باہویں جماعت کے لئے سائنس اور آرٹس اسٹریم بحال ہیں۔

          40 کمپوٹرس پر مشتمل کمپوٹر لیب، کم و بیش 3000 سے زائد کُتب سے مزین لائبریری مع مطالعہ گاہ کے علاوہ کیمیائ، بائیو ٹیکنالوجی ، حیاتیات ، طبیعیات، سماجی علوم ، ریاضی ، زبان دانی کی تجربہ گاہیں ، کرافٹ روم ، یوگا روم، انڈور گیمس اور کھیل کود کے لئے والی بال ، باسکٹ بال ، کھیل کا میدان جیسی سہولیات فراہم ہیں۔تحتانیوی طلباءکے لئے سرگرمی روم اور جھولوں کے نظم سے ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعہ خوشگوار فضاءقائم کر کے اخلا قیات کا درس بھی دیا جاتا ہے ۔

          یہاں 50سے زائد اساتذہ اور 12 کا غیر تدریسی عملہ ہمہ وقت طلباءاور اسکول کی فلاح و بہبود کے لئے کو شاں رہتا ہے ۔فی الوقت اسکول میں طلباءکی تعداد 900 کے قریب ہے۔

 

 

orgl2 Model-Schools Model School Hyderabad Maulana Azad National Urdu University, Gachibowli Hyderabad Telengana 500032 modelschoolhyderabad@manuu.edu.in 040-24473770 Hyderabad Model-School-Hyderabad پرنسپل