اردو یونیورسٹی میں انٹر ہاسٹل کھیل کود و ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز

Hyderabad,


اردو یونیورسٹی میں انٹر ہاسٹل کھیل کود و ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز

 

 

 

حیدرآباد، 15 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ پروگرام کے تحت پرووسٹ بوائز ہاسٹلس، پرووسٹ گرلز ہاسٹلس اور نظامت جسمانی تعلیم اور اسپورٹس کے اشتراک سے ایک ہفتہ طویل انٹر ہاسٹل کھیل کود و ثقافتی سرگرمیوں کا وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے آج افتتاح انجام دیا۔ پروفیسر عین الحسن نے جھنڈی دکھاکر لڑکوں کے لیے 3 کیلومیٹر اور لڑکیوں کے لیے 2 کیلومیٹر دوڑ کا آغاز کیا۔ انہوں نے کھیل کود کے ذریعہ جسمانی و ذہنی صحت کو ہونے والے فوائد پرروشنی ڈالی۔ شہباز منظور، بی اے نے 3 کیلومیٹر دوڑ میں پہلا مقام حاصل کیا جبکہ صائمہ پروین، ڈی ایل ایڈ نے 2 کیلومیٹر دوڑ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان پروگرامس کا 21 مئی کو اختتام ہوگا۔

پروفیسر سید علیم اشرف جائسی، ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر نے طلبہ کے جوش و خروش اور اسپورٹس مین اسپرٹ کی ستائش کی۔ پروفیسر مشتاق احمد آئی پٹیل، پرووسٹ بوائز ہاسٹل نے خیر مقدم کیا۔ ڈاکٹر جاوید ندیم ندوی، کوآرڈینیٹر پروگرام نے 3 کیلومیٹر اور 2 کیلومیٹر دوڑ کے رہنمایانہ خطوط بیان کیے۔ پروفیسر وقار النسائ، پرووسٹ گرلز ہاسٹل بھی موجود تھیں۔ ڈاکٹر پٹھان رحیم خان، ڈاکٹر محمد اطہر حسین، ڈاکٹر گووندیا گوداورتھی نے انتظامات کی نگرانی کی۔ ڈاکٹر فردوس تبسم، کوآرڈینیٹر نے شکریہ ادا کیا۔

کھیل کود مقابلوں میں دوڑ کے علاوہ کرکٹ، والی بال، ٹیبل ٹینس، فٹ بال، بیڈمنٹن، کیرم بورڈ و شطرنج اور ثقافتی مقابلوں میں تحریری و تقریری مقابلے، ڈبیٹ، کوئز، بیت بازی، گلوکاری، ممکری اور مائم شامل ہیں۔