اردو یونیورسٹی میں قومی سمینار کا انعقاد

Hyderabad,


”تلنگانہ میں سماجی - سیاسی حرکیات“
اردو یونیورسٹی میں قومی سمینار کا انعقاد
حیدرآباد، 27اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبۂ سیاسیات میں ”ریاست تلنگانہ میں سماجی-سیاسی حرکیات“ کے زیر عنوان دو روزہ قومی سمینار منعقد ہوا۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی۔ پروفیسر جی ہرگوپال نے کلیدی خطبہ دیا۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار، پروفیسر فریدہ صدیقی، ڈین اسکول برائے فنون و سماجی علوم اور پروفیسر این سوکمارمہمانانِ اعزازی تھے۔
پروفیسر ہرگوپال نے تاریخی تناظر میں تلنگانہ میں سماجی - سیاسیات کی تشکیل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کلیدی مسائل اور عوامل جیسے سبزانقلاب، ایمرجنسی اور آبی وسائل پر تنازعات اور ان کے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے سماجی- سیاسیات کے منظرنامے کے عنوانات پر اثرات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے تلنگانہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے افراد کا بھی تذکرہ کیا۔
پروفیسر این سوکمار، مہمانِ اعزازی نے تلنگانہ تحریک سے وابستہ روایات اور نظریات کی موجودہ دور میں اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد نے سمینار کی اہمیت و افادیت کے بارے میں بتایا۔ پروفیسر فریدہ صدیقی نے اپنی تقریر میں معاشیات اور سیاست کے درمیان تعلق کو واضح کیا۔ پروفیسر افروز عالم، صدر شعبۂ سیاسیات نے سمینار کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ پروفیسر اے ناگیشور راﺅ، کو آرڈینیٹر سمینار نے خیر مقدم کیا۔ ڈاکٹر شبانہ فرحین، اسسٹنٹ پروفیسر نے شکریہ ادا کیا۔ جناب مظفر حسین، اسسٹنٹ پروفیسر نے کارروائی چلائی۔