حیدرآباد، 07 مئی (پریس نوٹ) کنٹرولر شعبہ امتحانات، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے بموجب شعبہ عربی کے اسکالر مولوی حافظ سید جمیل الدین ولد جناب سید امام الدین کو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے عربی زبان میں پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ ان کے مقالہ کا عنوان "الخصائص البلاغیةفی قصائد العلامة فضل حق الخیرآبادی، دراسة تحلیلیة نقدیة" تھا۔انہوں نے ڈاکٹر طلحہ فرہان ، اسسٹنٹ پروفیسر ، شعبہ عربی کی نگرانی میں اپنا مقالہ تحریر کیا۔ ان کا وائیوا 27 مارچ کو منعقد ہوا۔سید جمیل الدین اس وقت جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے دارالحدیث میں نائب مدیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر محمد مصطفی علی سروری
پبلک ریلیشنز آفیسرانچارج