اُردو یونیورسٹی میں عالمی یومِ آب پر آج واک اور ورکشاپ کا اہتمام
Hyderabad,
اُردو یونیورسٹی میں عالمی یومِ آب پر آج واک اور ورکشاپ کا اہتمام
حیدرآباد، 21 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، اسکول برائے سائنسس اور ہارون خان شیروانی مرکز برائے مطالعاتِ دکن کے زیر اہتمام عالمی یومِ آب (ڈبلیو ڈبلیو ڈی) کے موقع پر 22 مارچ کو عوام تک رسائی پروگرام کے تحت پانی کے تحفظ کے تئیں شعور بیداری کے لیے ایک خصوصی واک کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ واک کا آغاز مانو سے ہوگا جو بائیو ڈائیورسٹی پارک سے ہوتا ہوا واپس مانو کیمپس پراختتام کو پہنچے گا۔
پروفیسر شکیل احمد، کنسلٹنٹ اسکول آف سائنسس و کوآرڈینیٹر پروگرام کے بموجب پروفیسر سید عین الحسن 7:20 بجے صبح مین گیٹ (بابِ علم) پر جھنڈا لہرا کر کا واک آغاز کریں گے ۔ وائس چانسلر و دیگر عہدیداران جل شکتی ابھیان کے تحت بائیو ڈائیورسٹی پارک میں اپنا پیام دیں گے اور جناب سی ایچ رگھونندن راﺅ، اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس مادھاپور (سائبرآباد) مہمانِ اعزازی ہوں گے۔ مانو ڈرامہ کلب کے ارکان پانی کی حفاظت کی اہمیت پر نکر ناٹک پیش کرے گی۔ شرکاء8:45 بجے مانو کو واپس ہوں گے۔ مانو طلبہ کے علاوہ مانو ماڈل اسکول اور برلا اوپن مائنڈس انٹرنیشنل اسکول، کولور کے طلبہ واک میں حصہ لیں گے۔
عالمی یومِ آب کے موقع پر ”زمینی پانی: قلت سے کثرت تک“ کے موضوع پر کل 11 بجے دن نظامت فاصلاتی تعلیم کے آغا حیدر حسن کاشمیری آڈیٹوریم، مانو کیمپس میں سائنٹفک پروگرام منعقد ہوگا۔
مہمانِ خصوصی ڈاکٹر وی ایم تیواری، ڈائرکٹر این جی آر آئی اینڈ آئی سی ٹی، حیدرآباد ”ہیلی بورن جیوفزکس: پانی کی قلت کو کثرت سے بدلنے والا انوکھا طریقہ“ پر خطاب کریں گے۔ پروفیسر سید عین الحسن کی صدارت ہوگی۔ مہمانانِ اعزازی ڈاکٹر وی گوندن کٹی ”دکنی کاریز: عہد وسطیٰ کے ہندوستان میں آبرسانی کا تاریخی نظام“ اور جناب ایم ویداکمار ”شہر حیدرآباد کے تاریخی ذخائر آب کا تحفظ“ پر خطاب کریں گے۔
پروگرامس سے قبل انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کے زیر اہتمام پانی کے تحفظ پر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی لکھی ہوئی فلم کی اسکرننگ ہوگی۔پروگرام کا انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کی جانب سے IMCMANUU چینل پر راست نشر کیا جائے گا۔