اُردو یونیورسٹی میں طلبہ کے لیے ”اوپن مائک“ پروگرام کا انعقاد

Hyderabad,


 اُردو یونیورسٹی میں طلبہ کے لیے ”اوپن مائک“ پروگرام کا انعقاد
حیدرآباد، یکم اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ڈرامہ کلب کے زیر اہتمام جمعرات کی شام ایمفی تھیئٹر ، یونیورسٹی کیمپس میں اپنی نوعیت کے پہلے ”اوپن مائک“ پروگرام ”اگنائیٹڈ مائنڈس“ (روشن دماغ) کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں طلبہ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا جس میں شاعری، موسیقی، اداکاری، قصہ گوئی، کامیڈی وغیرہ شامل تھے۔
جناب معراج احمد، کلچرل کوآرڈینیٹر کے مطابق، یہ سرگرمی مانو کی جشنِ سیمیں تقاریب کے تحت شروع کی گئی ہے اور طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دینے کے لیے سال تمام ہر مہینے منعقد کی جائے گی۔
شاذیہ پروین، ایم ایڈ نے خواتین کی حالت زار اور ایم بی اے کی تجلی حرا نے ایک لڑکی کے عزائم کو شاعری کی صورت میں پیش کیا جب کہ بی اے کے طلبہ نور عالم خان، شہباز، ابرار احمد اور واجد نے اپنے ایکٹ میں زندگی کے مختلف پہلوو ں، سماجی مسائل اور رومانیت کو پیش کیا۔ زکریا سرفراز، ایم بی اے نے یوکول (گٹار جیسا ساز) بجایا۔ قادر، بی ٹیک نے مظفر نگر تشدد پر مونو ایکٹ پیش کیا۔ مظہر الدین، بی اے جے ایم سی نے ’غبارہ والا‘ پر ایک مائم پیش کیا۔ بی ووک کے ضمیر حسن اور راغب نے ممکری ایکٹ پیش کیا۔ نزاکت علی، ایم سی جے کے پی ایچ ڈی اسکالر و سابق ریڈیو جاکی نے پروگرام کی نظامت کی۔
اس موقع پر پروفیسر محمد فریاد، صدر شعبہ ایم سی جے، پروفیسر افروز عالم، صدر شعبہ سیاسیات، پروفیسر شاہد رضا، صدر شعبہ سوشل ورک، ڈاکٹر فیروز عالم، شعبہ اردو اور جناب پی حبیب اللہ، اسسٹنٹ رجسٹرار اور دیگر اساتذہ موجود تھے۔

--